چوہوں کے صدِ باب کیلے کسان بھائی یا تو طعمہ کاری کرتے ہیں جس دوائی کو کسان بھائی کالی دوائی کے نام سے بھی جانتے ہیں۔
چونکہ کسان بھائیوں کو اس کی خاصیت اور استعمال کا طریقہ نہیں آتا جس کی وجہ سے کسان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
بنانے کا طریقہ:
اجزائے ترکیبی:
۱۔چاول(ٹوٹہ) پانچ کلو گرام
۲۔باجرہ(دلیہ) پانچ کلو گرام
۳۔زنک فاسفائیڈ دو سو پچاس گرام
۴۔کھانے کا تیل دوسو پچاس گرام
نوٹ:زنک فاسفائیڈ ہمیشہ بند ڈبے میں پیک شدہ پیکنگ میں خریدیں۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے باجرے کو گرینڈر سے باریک دلیہ بنا لیں کسی بالٹی یا اور برتن میں ڈال کر اس میں چاول بھی ملا دیں۔
اس کے بعد اس میں کھانے کے تیل کی آدھی مقدار شامل کر دیں اور ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہن کر اچھی طرح مکس کر دیں۔
اس کے بعد اس میں زنک فاسفائیڈ آہستہ آہستہ مکس کریں حتکہ ہلکی سلیٹی رنگت ہو جائے۔
اس کے بعد کھانے کا تیل جو آدھا رہ گیا تھا وہ بھی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔
آپکا طعمہ تیار ہے۔
طریقہ استعمال:
جس کھیت میں چوہوں کا مسئلہ ہو وہاں ان کا چھڑکاؤ کریں چوہوں سے نجات مل جائے گی۔
محفوظ کرنے کا طریقہ:
اب یہ طعمہ تیس گرام کی چھوٹی تھیلیوں میں بند کر لیں اور ان تھیلوں کو کسی بھی بڑی پیکنگ میں ڈال کر کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں بچے اور جانور نا پہنچ سکیں۔
ان تھیلیوں کو تین ماہ تک سٹور کیا جا سکتا ہے۔
خصوصی معاونت: پی اے آر سی
آگےبڑھو کسان
منجانب:کسان گھر