ذرے ہی سہی کوہ سے ٹکرا تو گئے ہم
——————————-
پاکستان میں کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے ، سیاسی دشمنی ہے ، مذہبی دشمنی ہے یا کوئی سرکاری ادارہ اگر کسی کی زندگی تباہ و برباد کرنا چاہتا ہےیا کسی سیاسی جماعت کو ختم کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ اُس شخص یا اس سیاسی جماعت کے خلاف۔ دو آلفاظ استعمال کرتا ہے توہینِ مذہب یا قومی سلامتی
قومی سلامتی کے نام پہ لوگوں کو غدار قرار دے کر اُن کو سر عام کوڑے مارے گئے جیلوں میں سال ہا سال قید رکھا گیا ٹارچر سیلوں میں ان کے جسموں۔ پر ظالمانہ تشدد کیا گیا جلتے سگریٹوں سے ان کے جسموں کا داغدار کیا گیا اور ان میں سے بعض تشدد کے دوران ہلاک ہو گئے اور بعض کو پھانسی دے دی گئی
اسی طرح مذہب کے نام۔ پہ اپنیے ذاتی مخالف۔ یا مذہبی مخالف کو لوگوں نے سر عام ان پہ تشدد کیا۔ ان کو پتھر مار مار کرہلاک کر کے سر عام۔ ان پہ تیل یا پیڑول چھڑک کر ان کو جلا دیا کبھی۔ مذہبی مخالف کو۔ جلتےاینٹوں کے بٹھہ میں۔ زندہ میاں بیوی کو پھینک دیا
اداروں۔ نے بھی اپنی دہشت اور اپنی اتھارٹی قائم رکھنے کے لیے مذہب کو استعمال کیا۔ اور لو گوں توہین مذہب کے نام جب چاہا آُٹھا لیا جتنا چاہا ان پہ تشدد کیا اور اگر دل چاہا تو اس کو ہلاک کر کے اس لاش کسی سڑک کنارے پھینک دی یا بلکل ہی غائیب کر دی گی
پچھلے دنوں۔ سلام آباد سے کچھ ترقی پسند لوگوںُ کو ملک کی ایجنسیوں نے بغیر کسی قانونی کاروائی کے غائیب کیا ہوا ہے (پاکستان کے وزیر داخلہ سینٹ میں اس کا اعتراف کر چکے ہیں ) سرکاری طور پہُ ابھی تک ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اور نہ ان کے خلاف کوئی چارج شیٹ جاری ہوئی ہے مگر سوشل میڈیا پہ ایک گروہ۔ ان پہ توہینِ مذہب کا الزام کے اسٹیٹس لگا رہا اور کوئی ان کو ملک کی سلامتی کا دشمن۔ قرار دے رہا ہے سوال یہ ہے کہ جب ابھی تک سرکاری طور پہ ان کے خلاف کچھ نہیں کہا گیا تو ان لوکوُں کو کیسے پتہ چلا کہ یہ غدار ہیں یا۔ توہینِ مذہب کے مجرم ہیں
ہمارا کہنا۔ ہے اگر انہوں۔ نے کسی بھی قسم کا کوئی جرم کیا ہے تو ان کے خلاف باقاعدہ۔ مقدمہ۔ درج کیا جائے اور عدالت ان کےجرم کے بارے فیصلہ کرے
آج پندرہ جنوری کو سویڈن کے شہر سٹاک ہولم۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سے اور سویڈن کے ترقی پسند سویڈشوں نے اس لا قانونیت کے خلاف احتجاجی۔ مظاہرہ کیا
جس میں ریاض الرحمان۔ قادر بخش جتوئی۔ سائیں سچا اور مسعود قمر۔ نے خطاب کیا یہ تصاویر اسی مظاہرے کی ہیں
———————-
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10154936743068390&id=656893389
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...