ایک ایسا نظام شمسی سے باہر سیارہ دریافت ہوا ہے جس کے متعلق خلائی سائنسدان کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری زمین سے زیادہ پانی رکھتا ہے۔
زمین کے گرد گھومنے والی ایک شیپوز CHEOPS نامی سیٹلائٹ نے حادثاتی طور پر ایک نایاب ایکسو سیارے Exoplanet کو دریافت کیا ہے جسکے مساوی اور کوئی سیارہ دریافت ابھی تک دریافت نہیں ہوسکا۔ اس سیٹلائٹ نے اس منفرد سیارے کو اس وقت دریافت کیا جب وہ دو مختلف سیاروں کو دیکھ رہی تھی جو ایک قریب ترین روشن ستارے کے گرد منڈلارہے تھے۔ اس سیارے کا نام سائنسدانوں نے " Nu2 Lui d’" رکھا ہے جو کہ زمین سے صرف 50 نوری سال کی مسافت پر لوپس Lupis (جرمن میں بھیڑیا) ستاروں کے جھرمٹ میں پائے جانے والے ایک ستارے "Nu2 Lupi" کے گرد محو گردش ہے۔ ہماری زمین کے مقابلے میں یہ ڈھائی گنا بڑی جسامت اور زمینی کمیت کے مقابلے میں 9 گنی زیادہ کمیت رکھتا ہے۔
مزید یہ کہ ، سائنسدانوں نے اس سیارے اور اس کے پڑوسی سیاروں کی کثافت اور ساخت کو نمایاں کرنے کے لیے دیگر رصد گاہوں اور عددی ماڈلز کے آرکائیو ڈیٹا کے ساتھ دوسری پیمائش کا بھی استعمال کیا۔ انہوں نے پایا کہ مذکورہ بالا سیارے کا اندرونی حصہ پتھر یلا ہے، جیسے ہماری زمین کا ہے،لیکن اس میں زمین سے کہیں زیادہ پانی ہے۔ تاہم ، یہ پانی مائع نہیں ہے اس کے بجائے ہائی پریشر آئس یا ہائی ٹمپریچر بھاپ کی شکل میں موجود ہے جو سیاروں کو رہنے کے قابل نہیں بناتا۔
2019 میں ، سوئس ماہرین فلکیات نے اس روشن ، سورج نما ستارے کے گرد تین ایکسو پلانیٹ کی کھوج کا اعلان کیا۔ تین ایکسو پلانیٹ زمین اور نیپچون (زمین کے 17 گنا) کے درمیانی رینج جو کہ ایک بڑے پیمانہ ہے، اس پر ہوتے ہیں اور اپنے مرکزی ستارے کو چکر لگانے میں 12 ، 28 اور 107 دن لگاتے ہیں۔ یعنی انکا سال، زمینی سال کے بنسبت بہت چھوٹا ہوتا ہے۔
یان البرٹ جو برن یونیورسٹی ، جرمنی کے ایک آسٹرو فزسسٹ ہیں اور اس اسٹڈی کے مصنف ہیں، کہتے ہیں کہ "CHEOPS کے دریافت کردہ ان دو اندرونی سیاروں کے بارے میں ہمیں پہلے سے ہی پتا تھا، البتہ تیسرا سیارہ جو ان دو سیاروں سے کافی اندرون اور اپنے مرکزی ستارے سے کافی دور واقع تھا، اسکو اس راہداری میں دیکھنے کی ہمیں توقع نہیں تھی"۔
ایک روشن قریبی سٹار سسٹم میں دو ایکسو سیاروں کا مطالعہ کرتے ہوئے ، CHEOPS سیٹلائٹ نے غیر متوقع طور پر سسٹم کا تیسرا معروف سیارہ ستارے کے سامنے سے پار کرتے ہوئے دیکھا ہے۔"یہ دریافت گیم چینجر ثابت ہوئی ، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب 100 دنوں سے زیادہ کے گردشی دور کے ساتھ ایک ایکسو سیارے کو ایک ایسے ستارے کے گرد منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو خالی آنکھوں سے بھی دکھائی دینے کے لیے کافی روشن ہے۔"
یونیورسٹی آف جنیوا کے پروفیسر اور CHEOPS کے مشن سائنسدان ڈیوڈ ایہرینریچ ، جنہوں نے اس مطالعے پر مشترکہ دستخط کیے ، نے کہا ، "اس کے نسبتا طویل عرصے کی وجہ سے ، سیارے تک پہنچنے والی تابکاری کی مقدار بہت سی دیگر دریافت شدہ سیاروں کے مقابلے میں ہلکی ہے۔ کسی سیارے کو جتنی کم تابکاری ملتی ہے اور یہ وقت کے ساتھ کم تبدیل ہوتی ہے۔ لہذا ، ایک سیارہ جس کی لمبی مدت ہے وہ اپنی اصلیت کے بارے میں اسطرح مزید معلومات رکھ سکتا ہے۔
"لیکن ماضی میں اب تک ، ایسے چند ایکسو پلانیٹ ان فلکیات دانوں کو گردش کرنے والے چھوٹے اور مدہم روشنی والے ستارے پرملے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں: ان کی تھوڑی سی روشنی زمین تک پہنچتی ہے اور اسی وجہ سے ان کا مطالعہ مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اس بار نہیں، چونکہ اس کا روشن میزبان ستارہ ہمارے بالکل قریب ہے ، اس لیے مطالعہ کرنا آسان ہے۔ یہ مستقبل کے مطالعے کے لیے ایک سنہری ہدف بناتا ہے جس کا کوئی ہمسر اب تک دریافت نہیں ہوا۔ "
فوٹو بم Photo-bomb کسی ایک ایسی شے کے لیے ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے جب وہ کوئی تصویر لینے کے دوران اچانک کیمرے کی رینج میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہی معاملہ CHEOPS کے ساتھ ہوا۔ یہ سیٹلائٹ 50 نوری سال کے فاصلے پر ایک سیارے کے نظام کی تصاویر لے رہا تھا ، اور اچانک اس نے اس منفرد ایکسو پلانیٹ فوٹو بم کو دیکھا۔اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کی قیادت جنیوا اور برن کی یونیورسٹیوں اور قومی مرکز کے ممبران برائے مرکز تحقیق کر رہے تھے۔
Journal Reference:
Delrez, L., Ehrenreich, D., Alibert, Y. et al. Transit detection of the long-period volatile-rich super-Earth ν2 Lupi d with CHEOPS. Nat Astron (2021). DOI: 10.1038/s41550-021-01381-5
سورس آرٹیکل
تحقیق، ترجمہ اور اضافہ جات: حمیر یوسف
“