(Last Updated On: )
زمین کے بعد چاند سے لوگ دیگر سیاروں کا رُخ کررہے ہیں
امیروں سے بھرا مریخ پہلے ہی خالی ہوچکا ہے
اور میں چاند کی دُھول میں بیٹھ کر سوچ رہا ہوں
کہ کیا مجھے لگژری اسپیس شپ میں سفر کرنا چاہیے؟
جب وہ نہیں رہی تو میں لائٹ اسپیڈ کا کیا کروں
مجھے اپنے لئے ایک پُرانا اسپیس شپ خریدنا چاہیے
کائنات میں ویسے بھی میری کوئی منزل نہیں ہے
دنیا میں بھی تو انسانوں کی بھیڑ میں تنہا رہا ہوں
میں خلا کے اندھیروں میں کہیں دور کھوجانا چاھوں گا
جہاں سے مجھے کوئی اسپیس شپ گزرتی دکھائی نہ دے
اگر مجھے پینک اٹیکس نے بہت زیادہ تنگ کیا
تو میں اسپیس ریسکیو کیلئے کال نہیں ملاؤں گا
میں مریخ اور چاند کی طرف بھی نہیں مڑوں گا
میں اسپیس شپ کا رُخ زمین کی طرف کردوں گا
اور بہت تیزی سے دھرتی کے سینے سے ٹکرا کر
دنیا میں خودکشی کرنے والا آخری انسان بن جاؤں گا۔