یوری گاگرین (Yuri Gagarin)
خلا میں جانے والے پہلے انسان تھے۔
یوری گاگرین کا تعلق سوویت یونین سے تھا۔
پیشے ایک اعتبار سے وہ سویت ائرفورس میں پائلٹ تھے۔ 12 اپریل 1961ء میں وہ خلائی جہاز ووستوک 1 کے ذریعے خلا میں داخل ہوئے اور زمین کے گرد چکر لگایا۔ یوری گاگرین کے خلا میں جانے سے سوویت یونین اور امریکا کے درمیان میں ایک خلائی دوڑ شروع ہو گئی۔
بچپن
یوری ایک فارم میں پیدا ہوا اس کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا۔ لڑکپن میں اس نے دوسری جنگ عظیم میں پہلا جہاز دیکھا جو ایک روسی لڑاکا طیارہ تھا۔ اس وقت وہ جان گیا کہ وہ ایک پائلٹ بننا چاہتا ہے۔ اس نے بڑی محنت سے تعلیم حاصل کی جس کی وجہ سے وہ ہوا بازی کے ایک اسکول میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس کے اساتزہ اسے ایک قدرتی ہوا باز سمجھتے تھے اور انھوں انکی اس کی قابلیت کو دیکھ کر اسے روسی ائیر فورس میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔
یوری فوج میں
یوری روسی فوج میں وہ ایک اچھے پائلٹ کے طور پرابھرے اور اب وہ ایک شوہر اور باپ بن چکے تھے۔ لیکن جب روس نے جب اپنا پہلا سیارہ خلا میں بھیجا تواس نے ایک خلا باز بننے کا فیصلہ کیا۔ دو سال کی خفیہ تربیت کے بعد ڈاکٹروں نے یوری کوخلا بازی کے لیے چنا کیونکہ وہ تمام ٹیسٹ میں نمایاں طورپرکامیاب تھے۔ اپریل 1961ء میں جب وہ 27 سال کا تھا تو خلا میں روانہ ہوا یہ بہت خطرناک کام تھا کیونکہ سائنس دانوں کو یوری کے زندہ لوٹ آنے کا یقین نہ تھا
لیکن یوری اپنے سفر سے لوٹ آیا اور اس کارنامے کی وجہ سے اس کی شہرت چارسو پھیل گئی
یوری نے خلا میں 108 منٹ گزارے
آخری سفر
وہ خلا میں دوبارہ جانا چاہتا تھا اس لیے 1967ء میں اس نے دوبارہ خلا میں جانے کی تیاری شروع کر دی چونکہ وہ نئے لڑاکا طیاروں کو آزمانے کے کام پر بھی معمور تھا۔ لیکن اگلے سال وہ لڑاکا طیارے کی آزمائشی پرواز کے دوران اس کا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا اس حادثے میں یوری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ اس وقت اس کی عمر صرف 34 سال تھی۔ یوری گاگرین 1934 میں پیدا ہوا اور1968ء میں ایک ہوائی حادثے میں ہلاک ہو گیا۔
یوری گاگرین کی دو بیٹیاں ہیں بڑی بیٹی کا نام"یہلینا گاگرینا" جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام "گالینا گاگرینا" ہے
یوری گاگرین جب ہوائی حادثے میں ہلاک ہوا تب وہ روسی فضائیہ میں کرنل کے عہدے پر فائز تھا
یوری کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا جو مندرجہ ذیل ہیں
آرڈر آف کارل مارکس (1963)
آرڈر آف دی نیل (1962)
ستارہ جمہوریہ انڈونیشیا (1961)
آرڈر آف جارج دمتروف (1961)
گولڈ سٹار (1961)
سوویت اتحاد کے ہیرو (1961)
آرڈر آف لینن (1961)
آرڈر آف کلمنت گوتوالد
روسی فضائیہ میں ایک ٹریننگ سینٹر کو یوری گاگرین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس کا نام"یوری گاگرین کاسمونینٹ ٹرینگ سینٹر ،سویت فضائیہ" ہے
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔