تم نے خود دوسروں کو راستہ دکھا دیا ھے جب چند مہینے بعد بابری مسجد کا فیصلہ تمھارے حق میں آے گا تو شیو سینا اور RSS والے بھی اپنے " جزبہ حیوانی" کے ھاتھوں ھندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے۔ یاد رکھو جس پیمانے سے تم دوسروں کو ناپتے ھو
تمھیں بھی اسی پیمانے سے ناپا جاے گا
تم دنیا کو اس وقت کیا پیغام دے رھے ھو؟ کہ تمہارے ملک کی سب سے اعلی عدالت نااھل ھے وہ غلط فیصلے دیتی ھیں۔ اور اگر تمھاری عدالتیں ھی سچی نہیں ھیں، اور تم نے ان کا فیصلہ ھی نہیں ماننا تو انہیں بند کردو اور جنگل کا قانون نافذ کردو، پھر اس جنگل کے قانون کے لئے تم بھی تیار رھنا۔
پوری دنیا میں پاکستان دنیا کا انوکھا ملک ھے جس کی سپریم کورٹ چند ھزار غنڈوں کے ھاتھوں آج دنیا میں رسوا ھو رھی ھے۔ اور پورا ملک مفلوج ھو کر رہ گیا ھے، ملک جن کے ھاتھوں میں محفوظ ھونا چاھیے تھا وہ گولف کھیلنے میں مصروف ھیں۔ (یہ پورے کا پورا کھیل بھی انہی کا رچاہا ھوا ورنہ دو ٹکے مولوی خادم حسین رضوی کیا بیچتا ھے )
عوام گھروں میں چھپ کر بیٹھی ھے کاروبار ٹھپ ھوگیا ھے اور یہ ڈرامہ اب پتہ نہیں کتنے دن چلے گا، کیا یہی جمہوریت ھے؟ یہی آزادی ھے؟ مغربی ممالک میں اسلام امن اور محبت کا دین ھے، کا ڈھنڈھورا پیٹنے والو اس وقت پوری دنیا پاکستان کو دیکھ رھی ھے، یہ کام ناں انڈیا کا،ھے ناں ھی اسرائیل کا ھے ایک لنگڑے اور ناکام شر پسند کا ھے۔ جس نے ببانگ دہل سپریم کورٹ کے ججوں کو واجب قتل قرار دیا ھے چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ھے۔ پاکستانیو اپنے ملک کو افغانستان اور عراق بننے سے بچا سکتے ھو تو بچا لو، یاد رکھو جب ملک ٹوٹتے ھیں تو ایٹم بم اور میزائل کام نہیں آتے بلکے گلے میں پڑ جاتے ھیں ۔۔۔سابقہ سوویت یونین کی مثال آپ کے سامنے ھے
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...