ابھی چند دن پہلے فیسبک پر پرویز ہود بھائی کا ایک واقعہ لکھا تھا.کہ انہیں غالبا پی ایچ ڈی نیوکلیر اینڈ ایٹامک فزکس کے طلبا نے بتایا کہ زلزلہ اللہ کا عذاب ہوتا ہے.بلکہ زمین پانی پہ تیر رہی ہے.یا زمین گائے کے سینگ پہ ہے.تو سینگ بدلنے سے زلزلہ آتا ہے.یہ ٹیک ٹانک پلیٹس تو انگریزوں کی " چول " ہیں..
تو کچھ دوستوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا کہ نیوکلیر فزکس کا اتنا ہائی لیول کا طالبعلم ایسا جواب دے ہی نہیں سکتا..
ان سب صاحبان سے عرض ہے..
" اے ویکھ لو " ..
تقریبا چار پانچ سال پہلے فیسبک پہ موجود فلیٹ ارتھرز سے پالا پڑا تھا.یہ زمین کو فلیٹ ثابت کرنے کیلیے پہلے پہل قرآن سے دلائل دیتے تھے..( زمین فلیٹ ہے..یا گلوب ہے..اس حوالے سے قرآن کے شارحین کی مختلف آرا ہیں.بعض کے نزدیک فلیٹ ہے.بعض کے نزدیک گول ، مگر یہ بحث کا موضوع نہیں).خیر پھر ان فلیٹ ارتھرز نے مغرب سے مواد لینا شروع کر دیا.( مغرب میں بھی فلیٹ ارتھرز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے) .. یہ پاکستانی فلیٹ ارتھرز عموما شدید قسم کے مذہبی ہوتے ہیں..بعض پڑھے لکھے معتدل افراد بھی فلیٹ ارتھر نکل آتے ہیں.انہوں نے فیسبک پر ایک ملک گیر مہم شروع کی.زمین کو گول ثابت کرنے والوں کیلیے ہنڈا سٹی کا اعلان کیا.بڑے بڑے فیسبک پیجز بنائے.وہاں پر سائنسی نکتہ نظر پیش کرنے والوں کو بلاک کیا جاتا.سائنس کے مقابلے میں نہایت فضول مذہبی دلائل یا بسا اوقات یوٹیوب ویڈیوز لائی جاتی ..کبھی کبھار گوگل میپس کے نقشوں پر بحث کی جاتی.چاند کے مشن کو فقط ٹوپی ڈرامہ قرار دیا جاتا.خلانوردی کو امریکی سازش کہا جاتا.اس عظیم پیج پر جس کے لائکس ہزاروں میں ہیں میں بھی اکثر جاتا رہتا تھا.وہاں کے ایڈمن صاحب ہمارے اب بھی دوست ہیں..کچھ سوالوں سے ان کو تشفی ہوگئی تھی.کچھ ان کے سوالات برقرار ہیں.میں نے انہیں کہا تھا کہ اپ کی ہم سائنس سمجھنے والوں سے نشت رکھوا دیتے ہیں.جو کہ لائیو چلائی جائے گی…جس پر ان کا جواب نہیں ملا..یہ آفر کئی لوگوں نے کی.
خیر اس گروہ کی سرگرمیاں اب ملکی سطح پہ ہونے لگی ہیں.چند دن پہلے لاہور میں اس نام نہاد " آل پاکستان فلیٹ ارتھرز ایسوسی ایشن " کا اجلاس ہوا.جس میں نوجوانوں کا پانچ سو روپے ٹکٹ کے عوض زمین کو فلیٹ ثابت کیا گیا.اقبال کے شاہین جوق در جوق امڈ آئے.اور دین سے محبت کا ثبوت دیا.
اب اس عظیم ایسوسی ایشن نے کراچی کی ایک بہت بڑی جامعہ کے ہال میں اپنا اجلاس رکھا ہے.( وہی جامعہ جہاں پہ فلکیات کا شعبہ کافی عرصے سے کام کررہا ہے.اور میرا چند برس قبل یہاں سے فلکیات پڑھنے کا ارادہ بھی تھا.پر شکر ہے خدا کا کہ بچ گیا ) .جنہیں venue کے سپیلنگ نہیں آتے..وہ فلکیات پڑھائیں گے . اب یونیورسٹی کے بچے بھی اس جعلی نظریے پہ یقین کرینگے.؟؟؟کیا یہ تعلیمی نظام لعنت کا حقدار نہیں؟؟؟؟کیا یہ لمحہ فکریہ نہیں؟؟؟ کیا اس وقت ہوش آئے گا جب یہ متشدد مولوی نما سائنس دان فلیٹ ارتھ کو بچوں کے سلیبس میں ڈال دیں گے؟؟؟کیا اس فضولیات کیلیے پانچ سو روپے دینا درست ہے؟؟؟؟کیا جامعہ کراچی والے سو رہے ہیں؟؟