***"یائش لیوڈاس : یونان کا مابعد جدیدیت کا نراجی شاعر" ***
تعارف اور ترجمہ: احمد سہیل
::: یانش لیوڈاس {Yannis Livadas} کے مابعد جدیدیت کا شاعر، دانشور، مقالہ نگار اور مترجم ہیں۔ ۱۹۶۹ میں یونان کے شہر " کالا مارتا" میں پیدا ہوئے۔ وہ کئی انگریای شعرا کے علاوہ ان پر سب سے زیادہ اثرات امریکہ کی ثقافت گریز اور نفی دانش فکری اور ادبی تحریک " کا گہرا اثر ہے۔ انھوں نے یونان اور یونان سے باہر بحیثت فری لانسرز صحافی کئی جرائد اور اخبارات میں لکھا۔ ۱۹۹۳ میں یانش لیوڈاس شاعرانہ اصناف " پگھلا سانیٹ"[ fusion sonnet] کو متعارف کرویا اور انھوں نے اپنی شاعری کی کے پہلے مجموعے " بابلین کے لٹکے ہوئے اشعار [The Hanging Verses Of Babylon] میں اس اصطلاح کی تشریح کی ہے۔ ان کی شاعری اور مضامین کے تراجم آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یونانی فوجی میں جبری طور پر بھرتی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ یانش کی حد درجے موضوعی فکر اور نراجی عقائد نے انھیں اسکول اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے باز رکھا۔ ۲۰۰۸ کے بعد ان کی شاعری میں جبرشکنی کے ساتھ ساتھ نئی نحویت، ساختیاتی جدت طرازی کو متعارف کروایا اور نامیاتی ریاضی شکنی کی ایک فکری تحریک چلائی جو ان کی نظر میں فنکارانہ عمل میں رخنے ڈالتی ہے۔ ان کی شاعری میں "جاز " موسیقی کی آون گارد روایت بھی ملتی ہے۔ انھوں نے ہندوستاں، تیونس،، الجزئر، مراکش، اٹلی، فرانس، پرتگال اور اسپین کے اسفار کئے:
ان کی تصانیف یہ ہیں:
Poetry:
Austerity Measures/The New Greek Poetry [is included with six poems] (Penguin Books 2016)
Modart (Alloglotta Editions, Athens 2015)
Strictly Two (Sea Urchin Editions, Rotterdam, Holland, 2015)
The fat of the fly (Kedros, Athens 2015)
Au comptoir de La Manne au 90 rue Claude-Bernard (Édition privée, Paris 2014)
Sound Bones (Iolkos, Athens 2014)
At the stand of La Manne, 90 rue Claude Bernard (Private edition, Paris 2013)
La Chope Daguerre + Ηusk Poems (Kedros, Athens 2013)
Bezumljie (Peti Talas, Serbia 2012)
Ravaged By The Hand Of Beauty (Cold Turkey Press, France 2012)
Kelifus (Cold Turkey Press, France 2011)
Ati – Scattered Poems 2001-2009 (Kedros, Athens 2011)
The Margins Of A Central Man (Graffiti Kolkata, India 2010)
The Star Electric Space/An International Anthology Of Indie Writers [is included with 4 poems](Graffiti Kolkata, India 2010)
40a (Private edition, Athens 2009)
John Coltrane & 15 Poems for Jazz (C.C. Marimbo, San Francisco 2008)
Apteral Nike/Business/Sphinx (Heridanos, Athens 2008)
John Coltrane and 12 Poems for Jazz (Apopeira, Athens 2007)
The Hanging Verses Of Babylon (Melani, Athens 2007)
Annex of Temperate Emotion (Indiktos, Athens 2003)
Receipt of Retail Poetry (Akron, Athens 2002)
Expressionistic Feedback (Akron, Athens 2000)
Essays:
Anaptygma/Essays and notes on poetry (Koukoutsi, Athens 2015)
Prose:
The Laocoon Complex (Logeion Books, Athens 2012)
ان کے دومختصر مصاحبے[ انٹرویوز] آپ اس سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں:
http://www.emptymirrorbooks.com/…/yannis-livadas-double-int…
۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔
" کرامر ڈیلی ونجن کی عدم یار کا غم "
————————————–
شاعر: یانش لیوداس [ یونان]
ترجمہ: احمد سہیل
**۱۔ روح تخیل میں اترنے والی خود سے چونکا دینے والی تصویر ہے
جو ایک دوسرے سے
وہ اختتام میں عام بات نہیں ہے اگرچہ
لوگ ۔۔۔۔۔۔ دوسرے موضوعات تلاش کرتے ہیں
نہ جدا ہونے والے نکات کے ساتھ
وقت کے الفاظ ھم آقاون کے حوالے کردیتے ہیں
۲۔ میں کبھی مایوس نہیں رہا
لوگ اس کی خوبصورتی کونہیں جانتے کی وہ کتنی خوبصورت ہے
میں جہازکو ٹھوکر لگاتا ہوں
" جنیت جاناں"۔۔۔۔۔۔ کپکپاتا ہے
کولکاتا میں ۔۔۔۔
۳ ۔ میں قومی کتب خانے کے پاس جاوں
یہ اپنے طور پر اچھی سطر ہے
وہ اندر خاموشی سے اچھی بات کرتا ہے
اس کے سابق ملازمین منشیات کے عادی ہیں
وہ " پونی ٹیل" سے بھی خراب ہیں
جیسے بھڑیئے کا غصہ
میں کہتا ہوں ، جہاں ھم اسے تلاش کرسکتے ہیں
اور یقینی طور پر میں اسے ایک نظر دیکھنا چاھوں گا
وہ کہتی ہے ھم دونوں سوالات سے باہر ہیں
چونکہ ادارے تزین و آدائش کے تحت ہیں
لیکن اگر آپ چاہتےہیں
تم میرے لیے میری نئی کتاب پر دستخط کرسکتے ہو
[ تم مجھے تسلیم کرسکتے ہو]
میرا نام " نصف کاتب" کا ہے
میں قلم کی نوک کو دھکا دیتا ہوں تو وہ یہ کہتی ھے یہ کافی بہتر ہے
جیسے یہ ہے
۴۔ قارئین کی اسمگلنگ
یہ ایک
ثبوت ہے شاعری کا
یہ کالم فیس بُک کے اس پیج سے لیا گیا ہے۔