(Last Updated On: )
تاریخ وفات : 24 اپریل 2021
تھے مبارکپور کی جو آبرو قنرالزماں
ان کے ادبی کارنامے سب کے ہیں ورد زباں
اس جہان رنگ و بو سے آج رخصت ہوگئے
لوح دل پر نقش ہیں ان کے نقوش جاوداں
ان کی ہے شعرائے اعظم گڈھ پہ معیاری کتاب
ہے مشاہیر سخن کی جو یہاں کے داستاں
ان کی ہیں اس کے علاوہ بھی کئی دلکش کتب
ریختہ پر ہیں جو روشن مثل شمع ضوفشاں
ان کی ہے صدرنگ سے علمی بصیرت آشکار
جس میں ہے بیحد مرصع ان کا اسلوب بیاں
میرے والد سے تھا اعظم گڈھ میں ان کا ربط خاص
تھی جلو میں جن کے روشن ایک ادبی کہکشاں
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
راس آئے ان کو برقی اعظمی باغ جناں