آپ بیتیاں……
پہلا حصہ..
: یادوں کی پٹاری –
میں اپنے طور سے بہتر لکھنے کی کوشش ضرور کرونگا، لیکن میں کوئی مفکٌر یا کوئی ماھر ادیب نہیں ھوں بس ایک عام سا معمولی سا گنہگار بندہ ھوں، زندگی کے آخری دور سے گزر رھا ھوں، کچھ اب فرصت کے لمحات ملے ھیں، جو زندگی اب باقی نصیب میں لکھ دی گئ ھے، اِسے آپ جیسے مخلص اور قدردانوں کے ساتھ مل کر زندگی کے دکھ سکھ سمیٹنا چاھتا ھوں، آپ سب مجھے اپنا بڑا سمجھ کر اگر کچھ لکھنے میں کوئی اگر اونچ نیچ ھوجائے تو معاف کر دیجئے گا –
میری اپنی زندگی کا اصل مقصد یہی رھا کہ جو بھی میرے پاس میرے پیشے سے منسلک، مثبت علم ھے سب تک پہنچاؤں اور اپنے پیشے جسے آپ حساب کتاب کہہ سکتے ھیں، عرصہ چالیس سال سے خدمات انجام دے رھا ھوں اور اس اعتبار سے کسی حد تک کامیاب بھی ھوا ھوں، یہ اللٌہ تبارک تعالیٰ کا کرم ھے –
اس کے علاؤہ اپنے تمام شاگردوں کو اپنے پیشے کی تربیٌت کے علاؤہ بھی تمام اخلاقیات کے موضوع پر درس بھی دیتا رھا، جو کہ میرا فرض بھی ھے، مجھے خوشی ھے اور میری خوش قسمتی بھی ھے کہ جتنے بھی آج جو میرے شاگرد اچھے عہدوں پر فائز ھیں آج بھی میری اُسی طرح عزت کرتے ھیں –
میرا انعام بس یہی ھے کہ وہ آج ایک اچھے مقام پر ھیں اور خوش ھیں
میں یہی سب سی کہتا ھوں کہ محنت میں ھی عظمت ھے، جو بھی میرے استادوں نے مجھے سکھایا یا جو میں نے اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھا، وہ میں نے ایمانداری اور خلوص سے دوسروں تک پہنچایا، جو کہ میں اپنا ایک فرض سمجھتا ھوں اور اب تک آپ سب کی دعاؤن سے یہ مشن جاری ھے – اور زیادہ تر میرے شاگرد پاکستاتیوں کی ھی تھی، جس پر مجھے فخر ھے – اور آج بھی ایک اچھی خاصی تعداد میرے ساتھ ھے -آللٌہ تعالیٰ انہیں یکجہتی اور محنت سے کم کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو مجھے اور اپنے ساتھیوں کو چھوڑ گئے ھیں اللٌہ تعالیٰ، انہیں بھی ھر مقام پر کامیابی عطا کرے، آمین
اور اللٌہ تعالیٰ ھم سب کو محنت سے کام کرنے اور اپنے بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمیں
میں خود اب حیران ھوتا ھوں کہ زندگی اتنی تیزی سے گزر گئی پتہ ھی نہین چلا، لگتا ھے کہ جیسے پل بھر کی بات ھو، آج جس شھر جدہ سعودی عربیہ میں بیٹھا ھوں اسی ملک کے شہر دھران میں 1978 میں کراچی پاکستاں سے تبادلہ ھوا تھا اور آج 2017 گزر رھا ھے –
یہی سب سے میں گزارش کرتا ھوں کہ ھماری یہ زندگی، جو اللٌہ تعالیٰ نے عطا کی یہ بہت مختصر ھے ایک بلبلہ کی طرح ھے اور جب وقت گزرجائے گا، واپس ھاتھ نہیں آئے گا –
اور یہ ھم سب جانتے ھین کہ ھماری زندگی کا مقصد کیا ھے اور اس کو صحیح طریقہ سے کس طرح گزارنا چاھئے – اسلامی اصول ھماری زندگی کے لئے سب سے بہترین لائحہ عمل ھیں اور ھماری کتاب قران ایک مکمل ضابظہ حیات ھے اور سنت رسول :saw: ھم سب کے لئے ایک مشعل راہ ھے –
اللٌہ سبحان تعالیٰ ھم سب کو اپنی زندگی صحیح اسلامی طریقہ پر اللٌہ تعالیٰ کے احکامات اور سنت رسول:saw: کی روشنی میں گزارنے کی تو فیق عطا فرمائے، آمین
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔