(Last Updated On: )
تاریخ ولادت : 25 مٸی 1831
تاریخ وفات : 17 مارچ 1905
مشاطہ عروس سخن داغ دہلوی
سرسبز جن کے دم سے تھا گلزار شاعری
گلزار فکر و فن کے گل سرسبد تھے وہ
ملتی ہے جس سے ذہن کو پرکیف تازگی
روح عروض حسن بباں سہل ممتنع
ان کے کلام کےہیں یہ اوصاف معنوی
روشن تھی ان سے شمع شبستان فکر و فن
فن عروض کے تھے وہ اردو میں منتہی
اہل نظر کو ان کی نہایت عزیز ہے
شیرینی زبان وبیاں اور سادگی
اردو ادب کو ان پہ ہمیشہ رہے گا ناز
وہ شمع بزم شعر و سخن کی تھے روشنی
مجموعہ کلام ہے ان کا نشاط روح
طرز بیاں میں ان کے ہے برقی شگفتگی