(Last Updated On: )
یوم تولد : 1 اگست 1933
یوم وفات 31 مارچ 1972
پیش کرتا ہوں میں اس میناکماری کو خراج
جو دلوں پر کرتی تھی اپنی اداکاری سے ناز
مہ جبیں بانو سے جو میناکماری بن گئی
دلبری اور دلنوازی کا تھا اس میں امتزاج
سن بہتر میں جو اس دنیا سے رخصت ہوگئی
حکمراں ہے وہ دلوں پر آج بھی بے تخت و تاج
فلمی دنیا میں ہے جس کا شہرہ آفاق نام
رہتی دنیا تک کریں گے پیش سب اس کو خراج
مٹ نہیں سکتے کبھی اس کے نقوش جاوداں
جیسے تھے مقبول کل وہ ویسے ہیں مقبول آج
اس اداکارہ کا سب سے منفرد انداز تھا
غمزدہ انسانیت کی تھی صدائے احتجاج
تھی ادارہ وہ جیسی ویسی ہی تھی شاعرہ
غم کی اک ملکہ تھی جس کا درد دل تھا لاعلاج
ًجوار بھاٹا اور پاکیزہ میں اپنے کام سے
کردیا ہیدا دلوں میں اہل دل کے اختلاج
پردہ سیمیں پہ تھیں جس کی ادائیں دلنواز
فلم بینوں کی تھی برقی اعظمی وہ ہم مزاج