جو لکھا ہے حبیب جالب نے
آج بھی ہے وہ وقت کی آواز
ظلم سے تھے وہ برسر پیکار
ان کی شہرت کا ہے اسی میں راز
انقلاب آفریں ہے ان کا کلام
تھی بلند ان کے ذہن کی پرواز
تھے کبھی قید تو کبھی آزاد
زندگی تھی پر از نشیب و فراز
ذہن کے بند جو دریچے تھے
انھیں برقی وہ کررہے تھے باز
***
ظلمتِ شب کے فرسودہ دستور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
جو نشانہ بناتا ہو مزدور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
صبحِ اُمید ہے میرے پیشِ نظر گامزن ہوں رہِ شوق میں بے خطر
کچھ سمجھتا نہیں ایسے مغرور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
روشنی کی کرن جس میں کافور ہو خانہئ قلب جس سے نہ پُرنور ہو
ایسی ویسی کسی صبحِ بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
خدمتِ خلق بس میرا دستور ہے جو کہ حِرص و ہوس سے بہت دور ہے
اپنا سب کچھ سمجھتا ہو جو حور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
جس کا ہیں کارنامہ یہ ویرانیاں بچ کے جائے گا آخر وہ برقیؔ کہاں
وقت دے گا سزا ایسے مغرور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
***
کورونا کی تباہ کاریوں کے تناظر میں میری موضوعاتی غزل مسلسل
کرتا نہیں کسی سے کہیں کوئی پیار اب
سب کو ستا رہا ہے غمِ روزگار اب
کورونا نے آکے سب کو ہی بد حال کردیا
ناپید جیسے ہوگیا صبر و قرار اب
تفریح گاہ کرتے تھے تفریح سب جہاں
سنسان سب پڑے ہیں وہاں مرغزار اب
ملتی نہیں نظر سے نظر اور دل سے دل
عشاق جیسے بیٹھے پوں سب سوگوار اب
محصور سب ہیں اپنے ہی گھر کے حصار میں
کرتا نہیں کسی کا کوئی انتظار اب
دیتے ہیں سب یہ پُرسشِ احوال کا جواب
اپنے ہی گھر میں قید ہے یہ خاکسار اب
ہے اجتماعی فاصلہ اک اقتضائے وقت
اپنا بیان کس سے کریں حالِ زار اب
ہے صرف اپنی جان کی لاحق سبھی کو فکر
برقی نہیں کسی کا کوئی غمگسار اب
****
ہر شخص ان دنوں ہے خزاں کا شکار اب
’’ ملتی نہیں کسی کو نویدِ بہار اب ‘‘
خطرے میں حکمرانوں کا اقتدار اب
سارے جہاں میں جس سے ہے اک خلفشار اب
اوقات کیا ہے اپنی پتہ سب کو چل گیا
اک وائرس کی زد میں ہے سب کاروبار اب
دیکھے نہ اس کو مذہبی عینک سے میڈیا
کورونا بنا رہا ہے سبھی کو شکار اب
دنیا کا جس سے درہم و برہم نظام ہے
تعداد مرنے والوں کی ہے بیشمار اب
مسجد میں آکے گھر سے نہ رکھے کوئی قدم
اعلان ہورہا ہے یہی بار بار اب
وحشت زدہ ہیں ہاتھ ملانے سے آج لوگ
کرتے تھے دل لگی جو وہ ہیں دلفگار اب
برقی سوار سر پہ تھا جن کے جنونِ شوق
کس پرکریں گے جان وہ اپنی نثار اب
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...