(Last Updated On: )
تاریخ ولادت 11 ستمبر 1961
تاریخ وفات : 30 اکتوبر 2012
ثمینہ راجہ تھیں عہدِ رواں میں مایہ ناز
تھی اُن کی شاعری اُن کے ضمیر کی آواز
ہیں اُن کے فن کے نشاں گیارہ شعری مجموعے
تھا اُن کے رنگِ تغزل کا منفرد انداز
ہوں بازدید پریخانہ یا کہ عشق آباد
ہیں اُن کی ندرتِ فکر و نظر کا یہ اعجاز
شناخت اُن کی تھا اُن کے کلام کا جوہر
تھیں بزمِ شعر و سخن میں وہ شاعرہ ممتاز
کئی رسالوں کی تھیں وہ مدیر اردو کے
شعورِ فکر و نظر کے تھے اُن کے جو غماز
ثمینہ راجہ کی رحلت پہ آج اے برقی
ہے میرا نذرِ عقیدت بصد خلوص و نیاز