(Last Updated On: )
تاریخ وفات : 7 مارچ 2022
آج امیں جس پوری اس دنیا سے رخصت ہوگٸے
تھے جو دنیاٸے ادب میں صاحب عز و وقار
لوح دل پر نفش ہیں ان کی محبت کے نقوش
عکس جن کے ساتھ میرا ہے یہاں پر یادگار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار
ان کو تھا یکساں تبحر اردو نظم و نثر پر
ان کی غزلوں سے عیاں ہے سردو گرم روزگار
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
بحر ذخار ادب کی تھے وہ در شاہوار
فیس بک کے بیشتر فورم سے تھے وہ منسلک
ان کی بزم آراٸیاں ہوتی تھیں بیحد شاندار
ان کے جانے سے یکایک چھاگٸی فصل خزاں
گلشن اردو میں ان کی ذات تھیہ مثل بہار
قدرداں خدمات کا ہے ان کی برقی اعظمی
یاد جو آٸیں گے ارباب نظر کو بار بار