(Last Updated On: )
تاریخ ولادت : 16 نومبر 1846
تاریخ وفات : 9 ستمبر 1921
احمدعلی برقی اعظمی
اکبرالہ آبادی تھے وہ فخرروزگار
طنز و مزاح جن کا ہے اردو میں شاہکار
گلزار شاعری کے گل سرسبد تھے وہ
صحن چمن کی جس سے فضاٸیں تھی مشکبار
ہنسنا ہنسانا صرف نہیں ان کا تھا ہدف
تھے اپنے عہد کے وہ مساٸل سے بیقرار
محدود وہ نہیں تھے زمان و مکان میں
مداح ان کے سارے جہاں میں ہیں بیشمار
بیدار کررہے تھے سبھی کے ضمیر کو
قول و عمل سے اپنے تھےملت کےغمگسار
تھے وہ الہ آباد کی عظمت کا اک نشاں
برقی تھے بحر علم کی وہ در شاہوار
دیگر
اکبر الہ آبادی کے یومِ وفات پر
کرتے ہیں آج پیش انھیں اپنا ہم خراج
طنز و مزاح ان کا تھا عالم میں انتخاب
کرتے ہیں آج بھی وہ ہمارے دلوں پہ راج