(Last Updated On: )
تاریخ ولادت 14 جولائی 1926
(تاریخ وفات 15جولائی 2019)
حمایت علی شاعرِ عہد ساز
جہانِ ادب میں تھے جو سرفراز
روانہ ہوئے سوئے دارالبقا
جو دیکھا انھوں نے درِ خُلد باز
ہے پژمُردہ گلزار شعر و ادب
گلِ سرسَبَد جس کے تھے دلنواز
ہیں جتنی بھی اصنافِ شعر و ادب
سبھی میں تھے وہ صاحبِ امتیاز
دلوں پر وہ کرتا تھا سب کے اثر
تھا غزلوں میں جو ان کی سوزوگداز
جو آج اُن کی رحلت پہ ہیں سوگوار
تمام اہلِ اردو کو تھا اُن پہ ناز
ہے اک عہد کا خاتمہ اُن کی موت
ملیں گے کہاں ایسے اردو نواز
سبھی کے دلوں پر تھے وہ حکمراں
یہی اُن کی شہرت کا برقیؔ تھا راز