(Last Updated On: )
یوم وفات : 7 جنوری 2000
حفیظ میرٹھی عہدِ رواں میں تھے ممتاز
تھا ان کا رنگِ سخن اپنے عہد کی آواز
غزل ہو ،نعت ہو ،نظمیں ہوں یا قصاید ہوں
ہر ایک صِنف میں تھا اُن کا منفرد انداز
سب ان کو پیار سے کہتے تھے شاعرِ اسلام
تھی ان کی ذاتِ گرامی جہاں میں مایۂ ناز
تھی ان کی شاعری درسِ عمل سبھی کے لئے
تھا ان کا رنگإ تغزل ضمیر کی آواز
تھے رزمگاہِ جہاں میں ہمیشہ سینہ سپر
تھی اُن کے ذہنِ رسا کی بلند تر ہرواز
جہانِ شعر میں تھے مقصدی ادب کے نقیب
دلوں پہ نقش ہے ان کے کلام کا اعجاز
تھے اہلِ دل کے دلوں پر وہ حکمراں برقی
تھا ان کا سوزِ دروں اس لئے اثر انداز