(Last Updated On: )
پیداٸش : 21اپریل 1922
وفات : 1 دسمبر 1972
ادیب و ناقد و شاعر تھے احتشام حسین
شعورِ فکر کا پیکر تھے احتشام حسین
جہانِ نقد و نظر میں نہیں ہے اُن کا جواب
علومِ عصر کا مظہر تھے احتشام حسین
خدا نے اُن کو ودیعت کیا تھا ذہنِ رسا
ذہین لوگوں کے رہبر تھے احتشام حسین
تھی نظم و نثر میں جدت پسندی ان کا شعار
جدید فکر کے خوگر تھے احتشام حسین
نقیبِ مارکسی تنقید تھے وہ اردو میں
ادب کے مہرِ منور تھے احتشام حسین
بجا ہے فخر کرے اُن پہ گر جو اعظم گڈھ
دیارِ شرق کا جوہر تھے احتشام حسین
رہیں گے یونہی سدا ضوفگن وہ اے برقیؔ
سپہر علم کے اختر تھے احتشام حسین