(Last Updated On: )
تاریخ وفات : یکم مارچ 2022
تھے ابوالخیام اک معروف افسانہ نگار
سب کے منظور نظر ہیں ان کے ادبی شاہکار
اردو ناول بھی ہیں ان کے مرجع اہل نظر
ناولوں سے ان کے عصری حسیت ہے آشکار
میڈیاگرافکس کی بھی تھے وہ اک روح رواں
رہتا تھا ان کے نوادر کا سبھی کو انتظار
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
ان کی رحلت کی خبر سے اہل دل ہیں سوگوار
ان کا چرچا ہر طرف تھا انجمن در انجمن
تھے وہ ادبی محفلوں میں صاحب عز و وقار
شخصیت تھی ان کی اپنے آپ میں اک انجمن
ان کے ہیں مداح اقصاٸے جہاں میں بے شمار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان کے حق میں ہیں دعاگو ان کے یار غمگسار
ان کے رشحات قلم ہیں ان کی عظمت کے نشاں
تھے وہ برقی درحقیقت ایک فخر روزگار