(Last Updated On: )
یوم ولادت : 7 جنوری 1884
آبرو تھے شہر اعظم گڈھ کی اقبال سہیل
موج کوثر نعت گوئی کا ہے جن کی شاہکار
جملہ اصناف سخن پر تھا انھیں حاصل عبور
ندرت فکرو نظر میں تھے وہ فخر روزگار
شعر پڑھتے تھے عدالت میں بھی اکثر فی البدیہہ
شہر کے نامی وکیلوں میں بھی تھا ان کا شمار
مرجع اہل نظر ہوں کیوں نہ افکار سہیل
بحر ذخار ادب کی تھے وہ در شاهوار
یوں تو اعظم گڈھ کا ہر ذرہ ہے مثل مہرو ماہ
جس کا اک ادنی سخنور آج ہے یہ خاکسار
جس کی سوشل میڈیا پر صرف ہے اپنی شناخت
جس کی تخلیقات ہیں عرض ہنر کی یادگار
اس کے والد برق تھے اور یہ ہے برقی اعظمی
اپنے آبائی وطن کا جو بڑھاتا ہے وقار