(Last Updated On: )
اہلِ بارہ بنکی کی آنکھوں کے نور
ایک زندہ دل سخنور تھے سرور
شعری مجموعوں سے ہے ان کے عیاں
شاعری پر تھا انھیں کامل عبور
ان کے نغمے ہیں سرود سرمدی
کیف و سرمستی کا ہے جن میں وفور
ہوگیا ڈھاکہ میں ان کا انتقال
اہل خانہ سے تھے جب اپنے وہ دور
تیسری اپریل کو وہ چل بسے
جانفزا تھا جن کا تخلیقی شعور
ان کے ہیں کردار ان کے ترجماں
رنج و غم میں جو سدا رہتے تھے چور
گرچہ حاصل تھا انھیں اوچ کمال
کامیابی پر نہ تھا اپنی غرور
تھے وہ برقی ایک ایسے فلمکار
طبقہ مظلوم تھا جس کے حضور