(Last Updated On: )
اردو کے نابغۂ روزگار ادیب و سخنور اور معروف سائنسی ناول نگار اظہار اثر مرحوم کی برسی کی مناسبت سے منظوم خراجِ عقیدت
تاریخ وفات : ۱۵ اپریل ۲۰۱۱
اردو کے ممتاز ادیبوں میں تھے جو اظہاراثر
اردو دنیا کے تھے اپنے عہد میں وہ منظورِ نظر
اُن کی تحریوں کا جادو سر پر چڑھ کر بولتا ہے
ناول ہو افسانہ ہو سائنس ہو یا ہو نقد و نظر
اردو میں سائنس پہ ان کی سبھی کتابیں نادر ہیں
اُن کے ہیں آثار درخشاں چرخِ ادب پر مثلِ قمر
کیا توصیف کروں میں ان کی ساتھ نہیں دیتے الفاظ
اُن کے سبھی رشحاتِ قلم ہیں مرجعِ اہلِ فکر و نظر
علم و ادب سے جن کو شغف ہے اُن کو ہے اس کا ادراک
اردو میں انمول ہیں ان کی فکر و نظر کے لعل و گُہر
اردو ادب میں خلا ہے ایسا جو ہوگا مشکل سے پُر
سوختہ ساماں ہیں برقیؔ کے اُن کی موت سے قلب و جگر