(Last Updated On: )
تاریخ تولد: ۹ اپریل ۱۹۲۸
تاریخ وفات: ۶۲ دسمبر ۲۰۰۶
ہے جانفزا منیر نیازی کی شاعری
اس عہد کے تھے ایک سخنور وہ عبقری
اُن کی نگارشات ہیں عالم میں انتخاب
عرضِ ہُنر میں ان کے ہے پُرکیف دلکشی
عصری ادب میں ان کا نمایاں مقام ہے
وردِ زباں سبھی کے ہے ان کی سخنوری
گلزارِ شاعری کے گُلِ سَرسَبد تھے وہ
گُلہائے دلنواز میں ہے اُن کے تازگی
مشاطۂ عروس غزل اُن پہ تھی فدا
غزلوں سے آشکار ہے یہ حُسنِ دلبری
مجموعہ ہائے شعر سے ہے ان کے آشکار
اُن کا کلام اُن کی ہے رودادِ زندگی
فطرت کا حُسن اُن کے تغزل سے ہے عیاں
اشعار میں وہ کرتے تھے برقیؔ مصوری