(Last Updated On: )
آہ مولانا وحیدالدین خاں
عالم دیں ایسا پائیں گے کہاں
ان کے گرویدہ تھے سب پیروجواں
تھے دلوں پر وہ سبھی کے حکمراں
تھے دیار شرق کی وہ آبرو
اہل اعظم گڈھ نہ کیوں ہوں نوحہ خواں
تھے وہ اسلامی شریعت کے امیں
علم و دانش کی تھے وہ روح رواں
شخصیت تھی ان کی فخر روزگار
الرسالہ جن کا ہے ورد زباں
ان کی اسلامی معارف پر کتب
ہیں جہاں میں مرجع دانشوراں
فضل حق سے اب جہاں ہیں وہ مقیم
جنت الفردوس ہے ان کا مکاں
جس نے کررکھا ہے اک محشرِ بپا
لے لی کورونا وائرس نے ان کی جاں
تھے وہ برقی نازش بر صغیر
معترف ہے ان کی عظمت کا جہاں