(Last Updated On: )
تاریخ وفات : 20 مئی 2021
ہوئیں آج رخصت ترنم ریاض
تھیں دنیائے اردو میں جو ذی وقار
خبر ان کی رحلت کی ہے جانگداز
جہان ادب جس سے ہے سوگوار
جنھیں نظم اور نثر پر تھا عبور
تھا ایسے ادیبوں میں ان کا شمار
وہ فکشن ہو ناول ہو یا ہو غزل
سبھی میں تھیں وہ باعث افتخار
وہ ادبی محافل کی تھیں آبرو
جہاں ساتھ تھا ان کے یہ خاکسار
ہوں جنت میں درجات ان کے بلند
ملے روح کو جس میں ان کی قرار
تھیں وہ ارض کشمیر کی آبرو
جو ہے حسن فطرت کی آئینہ دار
نہیں جس کی برقی کہیں بھی نظیر
تھیں گلزار کی ایسے وہ گلعذار