(Last Updated On: )
کرگئے جاذب قریشی انتقال
یہ خبر ہے باعثِ حُزن و مَلال
جن کوحاصل تھا عروجِ لازوال
تھے وہ اک ایسے سخنور باکمال
زندۂ جاوید ہے ان کا کلام
فکرو فن کا جس میں ہے اک اتصال
اب نہیں ہیں وہ ہمارے درمیاں
ان کے گلہائے سخن ہیں لازوال
خُلد میں درجات ہوں اُن کے بلند
مہرباں ہو اُن پہ ربِ ذوالجلال
اٹھتے جاتے ہیں مشاہیر ادب
ہو نہ جائے ایسے میں قحط الرجال
ان کا برقی اعظمی تھا قدرداں
روح پرور جن کا ہے حسن خیال