(Last Updated On: )
زندہ جاوید ہے اُردو میں ناسخ کا کلام
ہے مشاہیر سخن میں سب سے اعلی ان کا نام
جتنے بھی غالب کے ہیں ہمعصر شعرا ان میں تھے
اپنے اسلوب بیاں سے قابل صد احترام
صفحہ تاریخ کی زینت ہے ان کی شاعری
تھے وہ اپنے عہد کے اک شاعر عالی مقام
ان کے اپنے عہد کے شعراء تھے ان کے مقتدی
جن کے ناسخ محفل شعروسخن میں تھے امام
ان کی عصری معنویت آج بھی ہے برقرار
ان کا اسلوب بیاں ہے مرجع ہر خاص و عام
ایسے اردو شاعروں میں ہوتا ہے ان کا شمار
اردو کی تاریخ میں روشن ہے اب تک جن کا نام
مکتب شعروسخن میں ہے جو اب تک مبتدی
پیش کرتا ہے انھیں احمد علی برقی سلام