(Last Updated On: )
شاعر خوش بیاں تھے اغا حشر
فخر دانشوراں تھے اغا حشر
تھے ڈراما نویس بھی معروف
جسم اردو کی جاں تھے آغاحشر
خوبصورت بلا ڈرامے سے
سب کے ورد زباں تھے آغاحشر
تھے وہ بر صغیر کی عظمت
روح زندہ دلاں تھے آغا حشر
سب پڑھیں کے جسے قیامت تک
ایسی اک داستاں تھے اغا حشر
ذہن تھا محشرِ خیال ان کا
عظمتوں کا نشاں تھے آغاحشر
آسمان ادب پہ مثل قمر
عمر بھر ضوفشاں تھے آغا حشر
کشور علم و فضل و دانش پر
چار سو حکمراں تھے اغا حشر
تھے وہ عصری ادب کا عزو وقار
زندگی بھر جہاں تھے آغاحشر
تھے وہ اردو کے شکسپیئر برقی
فخر پیروجواں تھے آغاحشر