یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں
اُن لبرلز کے شر سے جو آج بھی ن لیگ کے حمایتی ہیں اور اُس کا ابھی تک دفاع کر رہے ہیں ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن فوجیوں اور جہادی تنظیموں کے شر سے جن کےجہاد کا بیانیہ نہیں بدلا
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں جماعتِ اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام کے اسلام سے جن کی زنبیل میں تیل اور ڈالر ہیں
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں لاہور ، اوکاڑا ، ساہیوال ،گوجرانوالہ اورنارووال وغیرہ کے اکثریتی کھوتوں سے جن کے سروں میں نواز شریف کا دماغ ہے
یا اللہ مَیں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن کامریڈوں سے جن کے کپڑوں اور سروں میں اِس جدید دَور میں بھی بہت جوئیں ہیں ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں واہ کینٹ ، ٹیکسلا، جنوبی پنجاب ، اور کشمیر کے اُن نوجوان شاعروں سے جھنیں جون ایلیا ہو چکا ہے یا وہ کالجوں وغیرہ میں غزل کے مقابلے جیت چکے ہیں ، یا وہ کامریڈ نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور لاہور کے کامریڈ یا غیر کامریڈ اُستاد شاعروں کی محفلیں بھگتا چکے ہیں ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن بھنگی اور چرسی اور الکوہلی شاعروں سے جن کے شعراب دماغ و دل کی بجائے پیٹ سے نکلتے ہیں ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن ساختیاتی نقادوں سے جن کی بنیادوں میں نوآبادیاں ناسور کی طرح بیٹھ چکی ہیں
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن دانشوروں سے جن کی دانش سیمیناروں کی اونچی کُرسیاں چاٹ گئیں ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن نثری اور آزاد نظم کے شاعروں سے جنکے منہ سے پھول جیسا لفظ نکلنے کے بعد کنکر میں بدل جاتا ہے ۔
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن بوڑھوں سے جو مجھے مشورے دینا فرض سمجھتے ہیں
یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اُن دوستوں سے جو خود کو مجھ سے زیادہ سیانا سمجھتے ہیں
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔