آج سپریم کورٹ نے جب سب فریقوں سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں تو عمران خان کے وکیل حامد خان کے جواب کا لب لباب تھا " تلاشی"
عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ تحقیقاتی کمیشن چاہتے ہیں یا عدالتی کاروائی؟
حامد خان کا جواب تھا کہ جو بھی، شفاف ہو، بااختیار کمیشن ہو، جس کے ٹرمز آف ریفرنس ہمارے لئے قابل قبول ہوں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے؟
حامد خان کا جواب تھا کہ جو بھی بنائیں، معاملہ آپ کی عدالت میں ہی آنا ھے، اب یہ آپ پر منحصر ھے۔
عدالت نے حکومت کی طرف سے پیش ہوئے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ آج تک نیب نے پانامہ کی تحقیقات کییوں نہیں شروع کیں؟
اٹارنی جنرل اور نیب کی طرف سے پیش ہوئے نمائیندے نے سر جھکا کر جواب دیا کہ یہ ان کے اختیارات میں نہیں آتا۔
چیف جسٹس کا کمنٹ تھا کہ اگر ایسے معاملات آپ کے اختیارات میں نہیں آتے تو پھر قانون سازی کرکے نیب کو فعال کیوں نہیں بنایا گیا؟
جواب میں حکومتی وکیلوں کی طرف سے مکمل خاموشی طاری ہوگئی۔
پھر عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لینے کو تیار ہیں اور گارنٹی دیتے ہیں کہ شفاف تحقیقات کروائیں گے، ٹیکس کی تحقیقات بھی ہونگی اور پیسے باہر لے جانے کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ شرط یہ ھے کہ کیا فریقین کو عدالت کی تحقیقات کے نتائج قبول ہونگے؟
عمران خان کے وکیل حامد خان نے وہاں موجود تحریک انصاف کے رہنماؤں، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی طرف دیکھا، انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا – حامد خان نے کہا کہ ہمیں شفاف تحقیقات کے نتیجے میں ہونے والا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔
چیف جسٹس نے یہی سوال شریف خاندان کے وکیل سے دہرایا تو وہ اپنی جگہ کھڑا ہوا، ادھر ادھر دیکھا، موبائل پر اپنے مؤکلوں سے بات کی اور سر جھکا کر کہا کہ اسے مشورہ اور غور کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت چاہیئے۔
جمہوریت اور عدالتی نظام پر اعتماد کی باتیں کرنے والے نوازشریف کے وکیل نے جب عدالتی فیصلہ ماننے پر رضامندی کے اظہار کیلئے 3 دن کی مہلت مانگی تو چیف جسٹس سمیت تمام جج صاحبان مسکرا دیئے۔
انہوں نے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہیں، ہم ہی کریں گے، آپ دنیا میں پاکستان کی مزید تماشہ مت بنائیں۔
اس سارے منظر نامے میں عمران خان نے لاک ڈاؤن ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کرکے ایک دفعہ پھر پاکستان کے عدالتی نظام کو اپنا وقار بنانے کا موقع دے دیا۔ اور کیوں نہ دیتا، خان نے تلاشی مانگی تھی، وہ چاھے پی ٹی آئی لے یا عدالت۔
خان فاتح کھڑا ھے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10208632401780843&id=1034034414