(Last Updated On: )
میدانوں میں لگنے والی آگ جنگلی حیات کے لئے اچھی خبر نہیں ہوتی لیکن کچھ شکاری پرندے ایسے ہیں جو اس آگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان کا شکار آگ سے بھاگے تو اس کو شکار کر لیتے ہیں یا جھلس کر مر جائے تو اس کی باقیات کھا جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں تین قسم کے ایسے شکاری پرندے نہ صرف آگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ آگ لگاتے بھی ہیں اور بھڑکاتے بھی۔ انہیں کہیں آگ ملے، خواہ وہ انسانوں کی کھانا پکانے کے لئے لگائی گئی ہو یا پھر کہیں اور لگی ہو، اس آگ کو لے کر یہ نئی آگ شروع بھی کرتے ہیں اور پہلے سے لگی آگ میں خشک لکڑیاں اور پتے ڈال کر اسے تیز کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ان پرندوں میں بھورا شاہین، سیاہ چیل اور سیٹی بجانے والی چیل شامل ہیں۔