اسلام وہ دین ہے جس نے والدین کے حقوق اور اہمیت پر سب سے زیادہ زور دیا ۔ یہاں تک کے نماز کی سب سے اہم اور اہتتامی دعا میں بھی ان کی اور تمام مومنوں کی یوم حساب کے دن مغفرت کا معاملہ مانگا اور چاہا گیا ۔ ہمارا اس دنیا میں آنا یقیناً ان کے سبب ہی ہے اور ہمارا ساری کائنات اور دنیا کے ساتھ رابطہ یا کنیکشن کی وجہ بھی وہی بنے ۔ میں اپنے روحانی تجربوں سے ہمیشہ یہ ثابت کرنے کی کوشش میں رہتا ہوں کے ساری کائنات آپس میں interconnected ہے اور ایک oneness میں پروئ ہوئ ہے ۔ یہ ساری بُنتی ایک ہی دھاگہ ہے جو سب میں سے گزر رہا ہے ۔ اس کو آپ روح کہ لیں ، انرجی بول دیں ، دھرم یا محبت ۔
مادہ پرستی کی موجودہ زندگیوں میں سمجھا یہ جا رہا ہے کے شاید پیسہ ، میٹیریل چیزیں یا عہدے اور طاقت ، رشتوں کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ ایسا بلکل نہیں ہے ۔ میں نے ایک دفعہ اپنے ایک ڈپٹی کمشنر کو اپنے سادہ ، گاؤں کے رہائشی والد کو اپنی جیپ کی پچھلی سیٹ پر بٹھاتے دیکھا تو مجھے بہت ہنسی آئ ۔ بعد میں ایک دن میں نے انہیں کہا کے سر آپ کی نادانی پر مجھے ہنسی آئ۔ آپ سی ایس ایس میں پہلی یا دوسری پوزیشن پر تھے ، اور آپ کو یہ سادہ بات سمجھ نہیں آئ کے آپ اپنے والد کے ساتھ اپنا biological تعلق کیسے جُھٹلا سکتے ہیں ؟ عزت تو چھوڑیں ، دفعہ کریں ، آپ تو ڈپٹی کمشنری کو ہی خدا سمجھتے ہیں لیکن آپ کی خدائ نسبت اس دنیا میں تو ان کے طفیل ہی ہے ۔
کینیڈا سے ایک لکھاری اینڈری ملر اکثر کچھ روحانی موضوعات پر بہت اچھے مضامین لکھتی ہیں ۔ اتفاق سے اس کا تعلق بھی Lion’s Roar فاؤمڈیشن سے ہے ۔ ادھر میں واضح کرتا چلوں کے جب بھی میں کسی مزہب ، فرقہ یا مسلک کی روایت کا حوالہ دیتا ہوں اس اے قطعا میرا مطلب نہیں کے میرا تعلق اس مزہب ، دین ، فرقہ یا گروہ سے ہو گیا ۔ کسی شخص کر کوئ چیز بھی قابل تقلید ہو سکتی ہے ۔ بلکہ اینڈری نے تو کہا کے وہ bad Buddhist ہے اور مزید کے ہمیں hybrid Buddha کی ضرورت ہے جو آج کے وقتوں کے تقاضے پورے کر سکے کیونکہ آجکل تو کوئ جنگل نہیں جا سکتا ۔ ہمارا المیہ یہ ہے کے نہ تو ہم اپنے پیارے نبی کی اسوہ حسنہ کو فولو کر سکے اور نہ ہی مغرب کے ماڈرن ، مشینی لیکن اخلاقی اور روحانی انسان کی ۔
اینڈری ملر نے پچھلے سال اپنے مضمون awakening my heart میں جو والدین کے بارے میں اپنے تجربہ سے بیانیہ پیش کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اینڈری جب چار سال کی تھی تو اس کا باپ دور ایک خاتون کے ساتھ دوسری شادی کرنے کیلگری چلا گیا ۔ اس کو صرف جہاز کا ٹکٹ بھیجتا تھا گرمیوں کر چھٹیوں میں ملنے کا ۔ وہ بھی جب اس عورت سے تعلق ختم ہو گیا تو خود ملنے آنا شروع کیا ۔ اینڈری کے باپ نے ایک اور شادی کی ۔ دوسری شادی سے تین بچہ اور تیسری سے دو ۔ اینڈری جب گیارہ سال کی تھی تو ایک دفعہ اس نے اپنے والد سے کہا کے کیا وہ جن بھوتوں پر یقین رکھتا ہے، اس نے کہا کے نہیں ، وہ جو چیزیں اسے دکھتی ہیں ، صرف ان پر یقین رکھتا ہے ۔ تو اینڈری نے کہا کے پھر موت پر سب ختم ، اس نے کہا بلکل نہیں، وہ اپنے بچوں کے زریعے زندہ رہے گا ۔ اینڈری اسی خیال کو لے کر آ گے چلتی ہے اور ایک مراقبہ کی ورکشاپ میں لیکچر سے relate کرتی ہے جہاں یہ بتایا جاتا ہے کے جس طرح بیج کا پودے سے رابطہ کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا ، اسی طرح انسان بھی والدین کے رشتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ نتھی ہیں ۔ صرف روپ یا ہییت بدلتی رہتی ہے لیکن یہ سارا ایک ہی رقص ہے اور ایک ہی فلو ۔ اینڈری سمجھتی ہے کے کسی دُکھ کا بُھلانا اس کے والد کو کاروبار ، عورت اور شراب کے قریب لے گیا ۔ اور وہ اپنی healing سے ابھی بھی اس دکھ کا مداوا کرتی ہے ۔ کیونکہ اینڈری کا والد اب اس صورت میں زندہ ہے ، تا کہ یہ زندگی کا سائیکل رُکے نہ بلکہ چلتا رہے ۔ دہلی میں وہ ایک مراقبہ واک کا حصہ بنتی ہے جہاں وہ اپنے والدین کو اپنے ساتھ اپنے پاؤں پر واک کرواتی ہیں ۔
مادہ پرستی نے ہماری انسانیت ، وجود اور ہونے کو کھوکھلا کر لے رکھ دیا ہے ، ہم وہ روبوٹ بن گئے ہیں جس کا alternate نکل آیا ہے ۔ صرف اگر روبوٹ میں کچھ نہیں ڈالا جا سکتا تو جزبات اور احساسات۔ جی انسان صرف ہے ہی ان سب feelings and emotions کا مرکب۔ بہت خوش رہیں ۔
ایک زبان کے ادب کا دوسری زبان میں ترجمہ: مسائل اور چیلنجز
ادب کا ترجمہ ایک فن ہے جو محض الفاظ کا ترجمہ کرنے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایک ثقافت،...