مرد میں بانجھ پنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ویریکوسیل (Varicocele)بھی ایک عام وجہ ہے جسے سمجھنے کے لیے پہلے مردانہ نظامِ تولید (Male Reproductive System)کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سکروٹم (Scrotum)یہ ایک تھیلی نما شکل کی ساخت ہے جو کہ ٹانگوں کے درمیان عضو تناسل (Penis)کے بالکل نیچے لگی ہوتی ہے جس میں دو بیضوی شکل کے غدود جسے خصیے (Testes)کہتے ہیں پڑے ہوتے ہیں اور جن کا کام مادہ تولید کی پیدوار میں اضافہ اور ذخیرہ کرنا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ تھیلی خصیوں کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور نالی نما ساخت قابل ذکر ہے جس کا نام (Spermatic Cord)ہے جو کہ خصیوں میں جانے والی نالیوں، اعصاب، پٹھوں اور دوران خون وغیرہ کا مجموعہ ہے یعنی کہ یہ سب پتلی پتلی نالیاں جن میں ہر ایک کا کام مختلف ہوتا ہے اس بڑی نالی میں موجود ہوتی ہیں جن میں دوران خون کی نالیاں بھی شامل ہیں جس کے ذریعے خصیوں تک خون کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی ترسیل بھی ہوتی رہتی ہے اور یوں خصیوں کی نشوونما سمیت مادہ تولید کی افزائش ہوتی رہتی ہے۔
جب اسی بڑی نالی میں موجودہ خون کی پتلی نالیوں میں سوجن واقع ہوجائے یعنی پھول جائیں (Vein Enlargement) ہوجائے تو اس وجہ سے یہاں کا خون واپس دوران خون میں شامل نہیں ہوپاتا ۔پس اس صورتحال کو ویریکوسیل (Varicocele)کہا جاتا ہے جو کہ دونوں خصیوں میں ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر یہ بائیں طرف ہی ہوتا ہے۔اب جب ان خون کی نالیوں میں سوجن پیدا ہوگئی تو ظاہری بات ہے کہ ان میں دوران خون کی رفتار سست پڑ جاتی ہے جو کہ خصیوں (Testes) کی نشوونما سمیت مادہ تولید(Sperm) کی افزائش میں رکاوٹ یا افزائش کی خرابی کا سبب بنتی ہے جس کی وجہ سے بانجھ پن پیدا ہوجاتا ہے۔ #DrWaqarRabbani
ویریکوسیل زیادہ تر بائیں طرف پیدا ہوتا ہے اور عموماً کچھ خاص علامات موجود نہیں ہوتی لیکن بعض اوقات یا کچھ لوگوں میں علامات سامنے آسکتی ہیں جن میں ہلکا یا شدید درد کا احساس جو کہ اُٹھنے بیٹھنے پر زیادہ محسوس ہوتا ہے، خصیوں کی تھیلی (Scrotum)میں بائیں طرف سوجن محسوس کی جاسکے یا خصیوں کی موٹائی میں فرق یعنی متاثرہ خصیہ چھوٹا نظر آناجیسی علامات کاسامنا ہوتا ہے۔
ویریکوسیل کی کوئی خاص وجہ تو تاحال معلوم نہ ہوسکی لیکن میڈیکل میں خیال کیا جاتا ہے کہ خصیوں کی تھیلی(Scrotum) میں موجود خون کی نالیوں میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یہاں نظام دوران خون ٹھیک نہیں رہتا مطلب خصیوں میں سے خون واپس ہوکر خونی بہاؤ میں شامل نہیں ہوسکتا جس کی وجہ سے خصیوں کی تھیلی (Scrotum)میں واقع خون کی پتلی نالیاں سوج جاتی ہیں یعنی کہ بڑھ جاتی ہیں
(Vein Enlargement).اس کے علاوہ مریضوں میں مختلف وجوہات جن میں موروثیت، رہن سہن، موٹاپا سمیت دیگر وجوہات شامل ہوسکتی ہیں۔
عام طور پر روایتی ادویات میں اس کے علاج کے لیے کوئی دواء موجود نہیں ہے بلکہ اس کا واحد حل جراحی کو سمجھا جاتا ہے اور اس سے اس بیماری کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن جراحی کی کامیابی کی شرح بھی سو فیصد نہیں بلکہ یہ خدشہ ہوتا ہے کہ دیگر مسائل کے ساتھ (Varicocele)دوبارہ ہوجائے۔ البتہ خوردبینی جراحی (Microscopic Surgery)قابل تعریف ہے اور اس کی کامیابی کی شرح قدرے بہتر بھی ہے۔
اس کے علاوہ متبادل ادویات میں اس بیماری کو ادویات سے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ہومیوپیتھک ادویات جو کہ دنیا بھر میں دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے یہاں پر مختلف ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے یعنی بغیر جراحی کے اس نقص کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جن میں عام طور پر جو ادویات استعمال ہوتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
Hemamelis Virg, Aurum met, Pulsatilla, Arnica, Lachesisجیسی ادویات کا استعمال کرکے ویریکوسیل کو ٹھیک کیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر بہت ساری ادویات موجود ہیں جو کہ مریض کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...