1 – رِشتوں کیلِئے اُردُو میں الفاظ کی جو نیرنگی پائی جاتی ہے وُہ انگریزی بی بی میں عنقا ہے جیسے انگریزی میں الفاظ Uncle اور Aunt بہ طورِ " اَمرَت دھارا " اِستعمال ہوتے ہیں ۔ جبکہ اُردُو میں باپ کے اُس بھائی کو جو عُمر میں باپ سے بڑا ہو ، " تایا " ، اور جو عُمر میں باپ سے چھوٹا ہو ، وُہ " چچا " ، ماں کا بھائی " مامُوں " ، ماں کا بہنوئی " خالُو " ، باپ کا بہنوئی " پُھوپھا " ۔ اِسی طرح تایا کی اہلیہ " تائی " چچا کی اہلیہ " چچی " ، مامُوں کی اہلیہ " مُمانی" باپ کی بہن " پُھوپھی " ، ماں کی بہن " خالہ ۔
2 – پِھر Sister کیلِئے
" بہن " ، " ہمشیرہ " ، " بہنا " ، " باجی " ، " آپا " ، " آپی " ، " بجیا " ، " بَجّو " ، " گُڈُّو " ، گُڈّی " ، " گُڑیا " وغیرہ مُستعمِل ہیں۔
3 – اور Brother کیلِئے اُردُو میں :
بھائی ، بَھیّا ، بھائی جان ، لالہ جیسے الفاظ ہیں ۔
4 – انگریزی لفظ Daughter کیلِئے ،
" بیٹی " ، " بِٹِیا " ، " بِٹّو " ، " گُڑیا " ، " لاڈو " ، " بِٹِیا رانی " ، " صاحبزادی " ، " دُختَر " وغیرہ ہیں۔
5 – انگریزی لفظ Son کے اُردُو مُتَرادِفات :
" بیٹا " ، " برخُوردار " ، " پُوت " ، " لمڈا " ، " لَؤنڈا " ، " صاحبزادہ " ، نُور چَشم " ، " پِسر " ، " فَرزَند " ہیں
6 – اِسکے عِلاوہ Brother in law اور Sister in law سے کئی جگہ کام چلایا جاتا ہے۔ جیسے Brother in law کو بہنوئی ، ہم زُلف ، برادَرِ نِسبَتی ، سالا کا مُتَرادِف مانا جاتا ہے ، اور Sister in law کو سالی ، خواہرِ نِسبَتی ، بھابی " ، کیلِئے اِستعمال کرتے ہیں۔
7 – انگریزی الفاظ Smile اور Laughter کے اُردُو مُتَرادِف دیکھیں تو ، " مُسکانا ، مُسکُرانا ، تَبَسُّم فرمانا ، ہنسنا ، کِھلکِھلانا ، اور قہقَہے لگانا کے علاوہ چہرے پر دَھَنَک رنگ بِکَھرنا ، ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑ جانا ، کھسیانی ہنسی ہنسنا ، جیسے رنگا رنگ اِظہارِئے ملتے ہیں جن میں سے ہر لفظ کا اَلَگ ہی ذائقہ ہے۔
8 – پِھر ہاتھی کا بَچّہ " ہَتھنوٹا / پاٹھا " ، شیر کا بَچّہ ، " شِبلی " ( شِبلی عربیُ الاصل ہے ) ، انگریزی میں دونوں کیلِئے ایک ہی لفظ cub سے کام چلایا جاتا ہے ۔ پِھر بکری کا بَچّہ " " میمنا " اور ہِرَن کا بَچّہ " ہِرنوٹا " کیلِئے انگریزی میں ایک ہی لفظ kid ہے ۔ عُقاب کا بَچّہ " قاز " ، تذکیر و تانیث دیکھیں : " بِلّا " ، " بِلّی " ، " بکرا " ، " بکری " ، " گدھا " ، " گدھی " ، " ہاتھی " ، " ہتھنی " ، " ناگ " ، " ناگن " سانپ " ، " سپنی " ، " سپنی " ، " سنپولِا " جِنکے لِئے انگریزی میں ۔ ۔ ۔ ۔
9 – " حُور " ، " غیرَت " ، پہلی اولاد " پہلوٹی " ، یا آخری اولاد " کُھرچَن " ، " گُھٹّی " ، " دھمال " ، کیلِئے انگریزی کی پوٹلی میں الفاظ ہیں ہی نہیں ۔ بھلا غیرَت یا حُور کا کوئی کیا ترجُمہ کرے گا اور کیا کھا کر کرے گا ؟
10 – کِسی کے ساتھ تَعَلُّق کے مُختَلِف مدارِج ہیں اور ہر ایک کیلِئے اُردُو میں الفاظ موجُود ہیں۔ مثلاً : " واجبی شناسائی " ، " جانکاری " ، " واقِفِیَّت " ، " اُنس " ، " لگاؤ " ، " پیار " ، " مَحَبَّت " ، " عِشق " ، مُؤدَّت " ، " فنا فی المحبُوب " ، " قَدر " ، " عقیدَت " " احترام کا رِشتہ " وغیرہ وغیرہ ۔ جِنکے مُتبادِل میں انگریزی میں Love ، affection