(Last Updated On: )
میری خوشی کیا ہے تمھیں پا لینا تمہاری چھایا بن کر رہنا
ہر آگیا کا پالن کرنا
اور تمہاری خوشی
تمہاری خوشی اک اونچے سنگھاسن پر
پرماتما بن کر براجمان ہونا
پوجا کروانا
آرتی اتروانا
صنفی تضاد ہے یا برس ہا برس کی تربیت کا نتیجہ
عورتیں ہی عورتوں کو دیوتا کی پوجا ،آرتی اتارنا سیکھاتی ہیں
گھر بنانے کے لیۓ ،سماج سے جڑے رہنے کے لیۓ یا کسی آنے والے دکھ سے بچانے کے لیۓ
ہم منافق عورتیں
کیا کیا کچھ کرتی ہیں
شاٸد اسی منافقت کی وجہ سے
دوزخ عورتوں سے بھر جاۓ گا