(Last Updated On: )
کھایا تھا میں نے برگر
کھایا تھا میں نے برگر
چوڑے سلاد پتے
کھیرے کے بھی تھے ٹکڑے
باریک سا چقندر
کھایا تھا میں نے برگر
کیسا تھا تازہ تازہ
جیسے ہی گھر میں آیا
خوشبو کا کھل گیا در
کھایا تھا میں نے برگر
دیکھو کہ ایک ننھی
منی سی ایک ٹکی
قیمے کی اس کے اندر
کھایا تھا میں نے برگر
لتھری ہے کیا میونی
مرچیلی سبز چٹنی
کیچپ کا تھا سمندر
کھایا تھا میں نے برگر
پتلے ٹماٹروں کے
قتلے ٹماٹروں کے
گوبھی بھی بند اندر
کھایا تھا میں نے برگر
آخر میں اس کو سینکھا
چمٹے سے خوب بھینچا
کیا چٹ پٹا تھا، یاسر
کھایا تھا میں نے برگر
کھائیں امیر اس کو
کھائیں فقیر اس کو
کھائیں اسے قلندر
کھایا تھا میں نے برگر
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭