اس ملک کے سیاستداں
اپنے ہونٹوں پر سچ نہیں چاہتے
اس ملک کے سیاستداں
اپنی زبان پر صداقت نہیں چاہتے
سچ اور صداقت
تو ایک عظیم رحمت ہے۔۔۔
اس ملک کے سیاستداں
رحمت سے نا آشنا ہیں ۔۔۔//
صداقت شہد کی طرح میٹھا
اور
آب حیات کی طرح خوش ذائقہ ہے
ہاں ۔۔۔!
ہمارے ملک کے سیاستداں رحمت نہیں چاہتے۔۔//
آج ہمارے ملک کی فضا
ندیوں میں تیرتی مردہ جسموں کی
عفونت سے بھری پڑی ہے
ہمارے ملک کے سیاستداں
انہیں اپنی زندہ سانسوں کے ہمراہ
اب قبول بھی نہیں کرتے ہیں۔۔۔
اے قلم۔۔! تو خاموش رہ
اور میری زبان مت بول۔۔۔
خامشی کے ہمراہ میری آواز سن
کل بھی میرا تخیل بے چین تھا
آج بھی میرا تخیل بے چین ہے
میں اپنے تخیل اور اپنی سوچ کے ہمراہ
ایک روز خاموشی سے مر جاؤنگا۔۔۔؟؟
یہ شام کی شفق
کی طرح خونیں رنگ بن رہا ہے
خون میں ایک عجیب سی لذت
اور ان بے رنگ آنسوؤں میں
کیوں ایک خاص حلاوت ہے۔۔//