میں یقین کرنا چاہتا ہوں
تمہیں بھی یقین کر لینا چاہئیے۔۔؟؟
کہ ہم ایک چڑیا گھر میں رہتے ہیں ۔۔//
ہاں !
اس چڑیاں گھر میں کچھ بھی غلط نہیں
عوام اس چڑیا گھر میں مقید ہیں
اپنے اپنے پنجرے میں ۔۔۔۔
جوگالی کرتے عوام ۔۔۔۔
سر جھکائے عوام ۔۔۔۔۔
اس چڑیاں گھر میں کچھ بھی غلط نہیں ۔۔۔؟؟
اس چڑیا گھر میں گائے کی پوجا ہوتی ہے
گائے کے گوبر سے وباء کا
گائے کے پیشاب سے کینسر کا علاج ہوتا ہے۔۔//
میں بھی یقین کرنا چاہتا ہوں
تمہیں بھی یقین کر لینا چاہئیے۔۔۔؟
پر حقیقت میں یہ چڑیا گھر ایک ملک کی طرح ہے
جیسا کہ سیاست داں بنانا چاہتے تھے ۔۔۔
دراصل ہم سب ایک ٹوٹے ہوئے
بوسیدہ اور بدبودار روایتی باڑے میں
خود کا احاطہ کیے بیٹھے ہیں ۔۔۔//
ملک اب ایک بدنما ٹوٹا ہوا
چڑیا گھر ہی تو ہے۔۔۔؟؟
اس ٹوٹے ہوئے گھر میں
اب کرچیاں چبھنے لگی ہیں ۔۔۔//
ملک کب آزاد ہوا تھا۔۔۔؟؟
ملک پھر سےکب غلام ہوا۔۔؟؟
اس ملک میں اب بھی کچھ غلط نہیں ۔۔//
اس چڑیا گھر کے باڑے کی دیواریں
اونچی تعمیر کرائی جا رہی ہیں۔۔۔۔؟؟
میں بھی یقین کرنا چاہتا ہوں ۔۔
تمہیں بھی یقین کر لینا چاہئیے۔۔۔؟؟