1۔ علامہ اقبال کا" پیام مشرق" کس جرمن شاعر کے " دیوان غربی مشرقی"کا جواب ہے؟
2۔ اردو پنجابی کے شاعر احمد راہی کا اصل نام کیا ہے؟
3۔ مولانا غلام رسول نے کس کے ساتھ ملکر اخبار " انقلاب" نکال تھا؟
4 ۔ مولانا شبلی نعمانی کو " خدائے اردو" کا خطاب کس نے دیا تھا؟
5۔ ان میں سے اردو کے ایک ادیب یا شاعر کا تعلق فوج سے " نہیں" ہے :
۔۔ محمد خان ۔۔ عطش درانی ۔۔ فہیم اعظمی ۔۔ صدیق سالک۔۔ ضمیر جعفری ۔۔ جعفر طاہر ۔۔ شاکرکنڈان۔۔ مظفرعلی سید
6۔ سرسید احمد خان کو اپنی کس کتاب پر غالب کی تقریط پسند نہیں آئی اور دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے؟
7۔ اردو کے شاعر فراق گورکھ پوری کا پورا کلام کس ملک کے نصاب میں شامل ہے؟
8۔ پہیلی بوجھیے:
یقینا وہ بزدل ہے جس نے کھایا
بہادر وہ ہے جس نے پی کر دکھایا
9۔ یہ الفاظ کس کے ہیں ۔۔۔" سرسید احمد خان کی علمی تحریک صرف طبقہ اشرافیہ کے لیے مخصوص تھی" ۔۔
10۔ چار/4 اشاروں سے شخصیت پینچانیے :
۔۔۔ 1934 ۔۔ امروہہ ۔۔ پروفیسر عربی ۔۔ 2004 ۔۔
۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-
*جوابات*
======
1۔ گوئتے ۔۔2۔ غلام احمد ۔۔ 3۔ مولانا غلام رسول مہر ۔۔ 4۔ محمد حسین آزاد ۔۔ 5۔ عطش درانی ۔۔ 6۔ آئین اکبری ۔۔ 7۔ روس ۔۔8۔ غصّہ ۔۔9۔ رائف رسل۔۔ 10۔ نثار احمد فاروقی ۔۔۔۔۔