1۔ اردو فارسی کے شاعر شہرت بخاری پہلےکس تخلّص سے شاعری کیا کرتے تھے؟
2۔ انجم رومانی دیال سنگھ کالج میں۔ لاہورمیں کس مضمون کے استاد اوراس ضیعے کے صدرنشین تھے؟
3۔ مرزا غالب کے والد مرزا عبدللہ بیگ خان 1802 میں کس مقام پر ایک جھڑپ میں قتل ہوئے تھے؟
4۔ اے آر خاتوں کے ناولوں 'افشاں'۔ ' تصویر' اور' شمع ' کی ٹی وی کے لیے ڈرامائی تشکیل کس نے کی تھی؟
5۔ اردو کے کس شاعر، ادیب اوراستاد نے غازی علم دین شہید کے لیے صندوق و بانس کا اہتمام کس نے کیا تھا؟
6۔ ان میں سے ایک کتاب کشمیری لال ذاکر کی " نہیں" ہے:
۔۔۔ ایک لڑکی بھٹکی ہوئی ۔۔۔ رخصت اے زندان ۔۔۔ انگھوٹے کا نشان ۔۔۔ کشمیر جل رہا ہے ۔۔۔ اداس شام کے آخری لمحے ۔۔۔ خون پر خون ہے ۔۔۔ اب مجھے جینے دو ۔۔۔ الفاظ بولتے بھی ہیں ۔۔۔ یہ صبح زندہ رہے گی ۔۔۔۔۔۔
7۔ پہیلی بوجھیے:
زرا تھپک کر اسے اٹھایا
پھر اس پر ڈنڈا برسایا
ڈنڈا کھا کر بھاگی جائے
بھاگی بھاگی واپس آئے
8۔ اردو کے وہ کونسے افسانہ نگار ہیں جن کے بھائی مورخ عاشق حسین بٹالوی اور ممتاز قانون دان اعجاز حسین بٹالوی تھے؟
9۔ ملا واحدی خواجہ حسن نظامی کے کس رسالے کے نائب مدیر تھے؟
10۔ چار{4} اشاروں کی مدد سے شخصیت پہنچانیے :
۔۔۔ 1879 ۔۔۔ "اخبار تہذیب نسوان"۔۔۔ امتیاز علی تاج ۔۔۔ 1908 ۔۔۔۔
۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=۔=
::: جوابات:::
1۔ نرگس ۔۔۔2۔ ریاضی ۔۔۔ 3۔ راج گڑھ ۔۔۔ 4۔ فاطمہ ثریا بجیّا ۔۔۔ 5۔ محمد دین تاثر ۔۔۔ 6۔ رخصت اے زندان ۔۔۔ 7۔گل ڈنڈے کی" گلی" ۔۔۔ 8۔ آغا بابر ۔۔۔ 9۔ نظام المشاَلخ ۔۔۔ 10۔ سیدہ محمدی بیگم ۔۔۔۔۔۔۔
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...