الو کے پٹهے
کال آپریٹر: ا لسلام علیکم …. کال سنٹر سے علی دانش بات کررہا ہوں بتائیے میں آپ کی کیا خدمت کرسکتا ہوں
کسٹمر: وعلیکم السلام، جی میں نے کل رات کو انٹرنیٹ پیکج کروایا تها لیکن ابهی تک
ایکٹو نہیں ہوا اور بیس روپے بهی کاٹ لیے
کال آپریٹر: جی لائن پر موجود رہیئے گا میں ابهی آپ کو چیک کرکے بتاتا ہوں
*ہولڈ*…………………………..
کال آپریٹر: جی سر میں آپ نے آپ کی تمام ڈیٹیل چیک کی ہیں آپ نے غلط کوڈ انٹر کیا تها جس سے کی وجہ سے آپ کا بیلنس کٹ گیا ہم معذرت خواہ ہیں
کسٹمر: جناب میں نے غلط کوڈ نہیں ملایا تها مجهے میرے بیس روپے ابهی واپس کیے جائیں ورنہ آپ جانتے نہیں میں کون ہوں
کال آپریٹر: سر ہم اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں لیکن آپ کی تمام ڈیٹیل دیکهنے کے بعد ہی میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ آپ نے منتهلی پیکج کی آفر کی تهی جبکہ آپ کے پاس ٹوٹل بیس روپے کا بیلنس تها
کسٹمر: آپ لوگوں نے سمجها کیا ہوا ہے کہ آپ اتنی آسانی سے ہمیں لوٹ لیں گے اور ہم چپ بیٹهے رہیں گے میں ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے جارہا ہوں
کال آپریٹر: سر ہم تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں
کسٹمر: —— والو جو تم لوگوں نے لوٹ مچا رکهی ہے میں اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر کمپین چلاوں گا اور ابهی اس وقت میں سم توڑ رہا ہوں تم لوگوں نے بہت لوٹ لیا ہے. الو کے پٹهے
کال آپریٹر: معذرت کے ساته کہنا چاہوں گا کہ یہی رویہ آپ لوگ حکومت کے خلاف بهی اپناتے تو آج ہمارا ملک اتنے مسائل کا شکار نہ ہوتا آپ بیس روپے کی خاطر رپورٹ کروانے جارہے ہیں اور وہ حکمران جو بیسیوں ارب کها گئے ان کے لیے آپ کی زبان سے ایک حرف نہیں نکلتا. معذرت کے ساته کہنا چاہوں گا سر کہ الو کے پٹهے—— والے نہیں بلکہ بائیس کروڑ بے شعور عوام ہیں.
—— کال کرنے کا شکریہ
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔