{ آمد: 1902۔۔ رخصت: 1963} :::
ترکی کے پہلے شاعر جن کو عالمی شہرت ملی ۔وہ "سلونیکا' میں پیدا ھوئے۔ استبول کے بحریہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے بعدمزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ماسکو چلے گئے اور نظریاتی مارکسٹ مشہور ھوئے۔ ترکی واپسی پر وہ طلبا کو کمیونزم کی طرف راغب کرنے کے جرم میں قید کردیا گیا۔ 1951 مین انھیں اس وقت قید سے رہائی ملی جب بیں القوامی سطح پران کی رہائی کے لیے تحریک چلائی گئی۔ناظم حکمت نے اپنی ایک کتاب میں پندرھویں صدی کے ان اٹھنے والے محنت کشوں سے متعلق ھے۔جو سلطنت عثمانیہ، ترکی ، یونان اور یہودیوں کے مخالف تھے۔ ان کی نظموں میں نادر استعارے اور خوب صورت نغماتی آہنگ ملتا ھے ۔انھوں نے شاعری کے علاوہ ڈرامے اور ناول بھی لکھے۔ان کی مشہور کتابوں کے نام یہ ہیں۔
Moscow Symphony and others poems
Things I don’t know I Loved
Epic of Sheik Bedridden
"جاگنا"
ناظم حکمت /ترکی
ترجمہ: احمد سھیل
تم جاگتے ھو
تم کہاں ھو؟
گھر میں
تم ابھی تک
جاگنے کے عادی نہیں
تم اپنے گھر میں۔
یہ گھورنے کی ادا ھے
تم زندان کے تیس/30 سال رخصت کردیتے ھو۔
کون تمہارے برابر سو رہا ھے ؟
یہ تہنائی نہیں تمہاری بیوی ھے
سکون سے سورھی ھے، ایک فرشتے کی طرح ۔
عورت حاملہ ھو گئی۔
اب کیا وقت ھے ؟
آٹھ
تم رات تک محفوظ ھو
کیونکہ یہ رسم ھے
پولیس اس پھیلتے ھوئے دن میں چھاپہ نہیں مارے گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویرا کے نام
————-
اس نے کہا، آؤ
اس نے کہا، ٹھہرو
مسکاؤ، کہا اس نے
مر جاؤ، کہا اس نے
میں آیا
میں ٹھہر گیا
مسکایا
اور مر بھی گیا
(ویرا=ناظم حکمت کی روسی بیوی)