ایک سوال کا جواب
تم نے جو سوال کیا ہے کیا تم جانتے ہو
یہ سوال اپنے اندر کیا معنی رکھتا ہے
تم نے آج ایک عورت سے اس کا پورا وجود مانگا ہے
اس سوال کے جواب میں ایک سوال میں بھی تم سے کرتی ہوں
تمھیں مجھ سے کیا چاہیے
میرا جسم یا میری روح
جسم اور روح ظاہر میں یکجا ہیں مگر باطن میں الگ ہیت لیۓ ہیں
جسم پر کبھی بھی کسی کا قبضہ ہو سکتا ہے
مگر میری روح مکمل طور پر میری دسترس میں ہے
اگر تمھیں روح تک پہنچنا ہے تو میرے دل کا راستہ اپنانا ہوگا
ورنہ برتن دھونے ،جوتے پالش کرنے، اور چند گھڑیوں کے سکون کے لیۓ تمھیں اجرت پر
بہت سے کام والیاں مل جاٸیں گی
مگر میں تو اپنے دل کے تخت کے لیۓ
ایسے بادشاہ کا تصور کرتی ہوں
جو
کاٸنات کے عظیم ترین اسراروں میں سے ایک اسرار ہے
جو
ناممکن کو ممکن بنانے کا فن جانتا ہے
جو
ریگ زاروں کی تپتی دھوپ کو بآسانی جھیل کر مجھے چھاٶں دے سکتا ہے
جو
برف زراوں کی ٹھنڈک میں میرے لیۓ حرارت کا سامان کر سکتا ہے
تمھیں پتہ ہے
ایک عورت کا دل اتنا نازک ہوتا ہے کہ کوٸ ایک ننھا منا سا لمحہ بھی جسے ریزہ ریزہ کر دیتا ہے
تمھیں پتہ ہے
ایک عورت کا دل اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ پہاڑ بھی ٹکرا جاٸیں تو پہاڑ ریزہ ریز ہ ہو جاتے ہیں
سو اب تم سوچو
کہ تمھیں نازک دل والی عورت چاہیے یا پہاڑوں کے پتھروں کو ریزوں
میں بدلنے والی عورت