(Last Updated On: )
تُو تو کہتا ہے تُو مالکِ کُل ہے
تیرا اک اشارہ 'فَیکون' ہے
تو پھر یہ جو خُون ہے
جس سے آنگن، دیواریں سبھی لال ہیں
یہ جو موت کا ناچ ہے
یہ درد و الم کی جو مسلسل آنچ ہے
یہ جو ظلم و ستم کے صدیوں سے جاری مہ و سال ہیں
یہ کس کی چال ہیں؟
وہ جو رحمت کے دعوے تھے
وہ اب سوال ہیں
یہ وحشت ہے کس کی، یہ کس کا جنون ہے؟
اتنا سناٹا ہے کیوں
کس کے اشارے پہ آج کل 'فَیکون' ہے ؟
تُو تو کہتا ہے تُو مالکِ کُل ہے
تو پھر یہ جو خُون ہے…. ؟؟؟