سینکڑوں افراد ہیں ، پر کھانے کو کچھ بھی نہیں
جلوہ فرما ہیں اُدھر مسجد میں ختم المرسلیں
جنگ کی تیاریاں بھی ہورہی ہیں ساتھ ساتھ
کرناکیا ہے؟ ہوگا کیا؟ یہ ہورہی ہے کُھل کےبات
بزم میں موجود ہیں جیّد صحابہ ء کرام
یوں مخاطب پھر ہوئے ان سے شہ ِ عالی مقام
کھانے کو کیا کچھ ہے؟بس اتنا مجھے بتلائیے
ان کی خاموشی یہ بولی آپ کو کیا چاہئیے
بوہریرہ بولے ، میرے پاس توشہ دان ہے
بس یہ گنتی کی کھجوریں ، میرا کل سامان ہے
مسکرا کے بولے رکھ دیں آپ یہ میرے قریب
سب کا مرکز بن گئے ہیں دیکھو اللہ کے حبیب
ہے یہ توشہ دان پر ڈبہ ،بھی کہہ سکتے ہیں آپ
گر سمجھ لی بات تو پھر چُپ بھی رہ سکتے ہیں آپ
ہیں کھجوریں اِس میں بس اکیس ہی مولا کریم
چادر اس پر ڈال کر چُپ ہو گئے دُرّ ِ یتیم
اور توشہ دان پر دست ِ رسالت رکھ دیا
ہاتھ کیا ؟ پورا جہان ِ خیر و برکت رکھ دیا
اور فرمایا کہ یہ چادر ہٹانی ہی نہیں
جو چُھپی ہے اِس میں وہ دُنیا ،دکھانی ہی نہیں
پھر یہ فرمایا ، کہ دس افراد کو تُم بھیج دو
رفتہ رفتہ آئے ہر اِک ، جس کسی کو بھوک ہو
کھائی ہے ہراِک صحابی نے یوں چُن چُن کر کھجور
سیکڑوں افراد کی یوں ہوگئی ہے بھوک دُور
ٹولیوں کی شکل میں آکر ہوئے سب فیض یاب
چلچلاتی دھوپ میں ہے سر پہ رحمت کا سحاب
بچ گئیں باقی کھجوریں ، پھر بھی توشہ دان میں
پڑ گئی ہے جان دیکھو آج سب کی جان میں
بوہریرہ کو یہ تحفہ دے دیا سرکار نے
خوشبو پھیلا دی ہے گُل افشانی ء گفتار نے
رکھ لو،جب چاہے کھجوریں کھانا توشہ دان سے
کرنا مت غفلت کبھی پر، میرے اس فرمان سے
یہ کھجوریں عمر بھر اب ختم ہوسکتی نہیں
مت پلٹ کر دیکھنا تُم اپنا توشہ داں کہیں
باندھ لی پلو سے اپنے یہ نصیحت آپ نے
اور سمیٹی عمر بھر پھر خیر و برکت آپ نے
فیض یا ب ہوتے رہے،اس کو اُنڈیلا ہی نہیں
جھانک کر دیکھا نہیں ، یہ ڈبہ کھولا ہی نہیں
بانٹی دولت آپ نے یہ دوست اور احباب میں
سب حقیقت میں ہوا، دیکھا نہیں کچھ خواب میں
دور ِ عثمان ِ غنی تک سلسلہ چلتا رہا
نخل ِ توشہ دان گویا پھولتا پھلتا رہا
بوہریرہ کا یہ کہنا ہے کہ مجھ کو دُکھ ہوا
جب کمر سے میری توشہ داں کہیں پر گر پڑا
لٹکا رہتا تھا کمر سے میری ، توشہ داں سدا
لگتا ہے یہ ساتھ اپنے میری خوشیاں لے گیا
میرا حاصل تھیں ، مِرا تھیں دَھن کھجوریں کیا کہوں
اس سے بانٹی ہیں ہزاروں من کھجوریں ،کیا کہوں
۔۔اب اسے حوالے سے ایک دعا۔۔
ایک توشہ دان کردے مجھ کو میرے رب عطا
جس سے ہو محسوس مولا لمس ِ دست ِ مصطفیٰ
جیتے جی جس سے مجھے بھی رزق کی دولت ملے
دیں ملے ، دُ نیا ملے اور دین کی چاہت ملے
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...