تلہڑ گھاس جو ہماری زمینوں میں کھالوں اور بنوں پر پایا جاتا ہے اس پر شہباز صاحب نے کچھ عرصہ پہلے ایک تجربہ شئیر کیا کہ اس کی جڑیں نکال کر اور اسے کوٹ کر اس کا رس نکال لیا جائے اور اس کا فصل پر سپرے کیا جائے تو پودوں میں بہترین نشونما ہوتی ہے۔
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئےاس پودے پر کسان گھر نے اپنی ریسرچ شروع کی تو اس میں قدرتی غذائی اجزاء کی دولت پائی گئی۔
اسے انگلش میں Bermuda Grass کہتے ہیں اور Scientific name: Cynodon dactylon ہے۔
برمودا گھاس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی دولت میں کیلشیم ، فاسفورس ، پوٹاش ، پوٹاشیم ، سوڈیم ، مینگانیز، پروٹین ، انزائم ، کاربوہائیڈریٹ ، فائبر ، فلاوونائڈز (Flavonoids)اور الکلائڈ (Alkaloids)شامل ہیں جو کئی صحت کے فوائد کو بڑھا دیتا ہے۔
ہم کاشتکار پودوں کی نشونما کیلے اس نعمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں قدرتی چیزہے کھالوں بنوں سے مفت میں مل جاتی ہے اس کے سپرے فصلات پر کریں تین سو گرام سے پانچ سو گرام اس کی جڑیں اور پتے سب کچھ ہی پودے کیلے شفاء ہے۔۔
آجکل جتنی مرضی سردی پڑ جائے تلہڑ پر تو اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا کوئی طاقت تو ہے اس میں کہ اس پر موسم کی سختی اثر نہیں کرتی اس لئے اس کا سپرے فصلات پر کرنے سے فصل میں سردی سے بچنے کی قوت پیدا ہوگی اور بہت سے ضروری غذائی اجزاء بھی۔
کسی بھی فصل پر اس کا سپرے بنا کر استعمال کریں ان شاء اللہ فائدہ ہی ہوگانقصان نہیں ہوگا۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر