(Last Updated On: )
کورین خواتین اپنی اجلی، تازہ اور خوبصورت جلد کی وجہ سے کافی شہرت کی حامل ہیں۔۔۔۔ان کے حسن افزائی کے ٹوٹکے اور نسخے صدیوں پرانے ہیں جوکہ نسل در نسل چلے آرہے ہیں۔
انہی میں سے ایک طریقہ ہے دن میں 50 عدد تھپڑ کھانے کا۔۔۔۔ یہ تھپڑ خود کو خود بھی رسید کیے جاسکتے ہیں اور کسی سے درخواست کرکے بھی خود کو تھپڑ اندازی کرائی جاسکتی ہے۔
کورین خواتین کا ماننا ہے کہ :
” چہرے پر تھپڑ رسید کرنے سے خون کی نسیں کھلتی ہیں اور خون کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے ۔۔۔ جس سے نسوں میں اٹکے فاسد اور زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اور جلد کی رنگ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پر رونق، نکھار اور چمک بھی آتی ہے۔”
اب یہ فاسد مادے نکلنے والی بات تو شاید میڈیکل سائنس سے میل نہ کھائے۔۔۔۔ لیکن تھپڑ سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہونا غلط بھی نہیں۔۔۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ تھپڑ، مساج کی تھرڈ فارم ہے۔
اس لیے کورین خواتین دن میں 50 یا کم از کم 30 تھپڑ ضرور کھایا کرتی ہیں۔
اس پر تحقیق ضرور ہونی چاپیے۔۔۔۔
ہزاروں روپیہ کی مہنگی ، برانڈڈ کیمیکل سے بھری بیوٹی کریمز و دیگر مصنوعات کے بجائے اگر ہم تھپڑ تھراپی کو اختیار کرلیں تو کافی بہتر رہے گا ۔
نوٹ : میری جلد تو پہلے ہی فیئر اور گلوئنگ ہے لیکن میری فرینڈ لسٹ میں موجود اگر کسی بہنا کو اس تھراپی کی ضرورت ہو تو میں آپ کی خاطر آپ کو یہ سہولت فراہم کر سکتی ہوں ☺️