تیراکی کو میں چیلنج کے طور پر لیتا ہوں _
یہ کام پہلی کلاس سے شروع کیا _ گھر سے ماں بہنوں نے چُوم چاٹ کر سکول بھیجنا _ میں نے تختی اور بستہ کسی بھی نزدیک ترین جھاڑی میں چُھپانا اور مغلپوره لاھور نہر کے پل پر پہنچ جانا _ سارا دن نہانا , جب بھوک لگنی تو پھر اماں یاد آنی اور بستہ اُٹھا کر واپس گھر پہنچ جانا_
دوسری کلاس تک ایک اچھا تیراک بن چکا تھا _ غوطہ لگا کر مغلپوره نہر کے ایک کنارے سے دوسرے تک پہنچ جانا اور واہگہ بارڈر والی بی آر بی نہر کراس کرنا میرے لئے معمولی بات تھی _
یہ شوق چلتا رہا _ دریائے راوی _ چناب _جہلم _ سندھ اور پھر بی آر بی لنک کینال لاہور _ میانوالی اور سرگودھا والی نہریں _ منگلا ڈیم _کوئی جگہ چھوڑی نہیں جہاں اُلٹی سیدهی قلابازیاں نا لگائی ہوں _اب بھی بقدر فرصت کسی نا کسی سوئمنگ پول یا نہر پر جا کر اپنا شوق پورا کر لیتا ہوں _
تیراکی کا پہلا فائده یہ ہے کہ وزن کنٹرول میں رہتا _ محنت کریں ، جسم کو توڑیں _ وزن کبھی نہیں بڑھے گا _
اگر آپ کو ڈپریشن ہے تو نزدیکی پول پر جانا شروع کریں اور ڈپریشن بھول جائیں _
مسل پل هو جانا نوجوانوں کا عام مسلئہ ہے _باقاعدگی سے تیراکی کیجئے _ مسلز میں فلیکسیبلٹی آ جائے گی _
بہت دوستوں کا جسم متناسب نہیں ہوتا __تیراکی کا شوق پال لیجئے _ تین چار ماه میں ہڈیاں مظبوط ، جسم لچکدار , متناسب اور خوبصورت ہو جائیگا _
قد بڑهانے کیلئے تو تیراکی جیسی دوسرا کچھ ہو ہی نہیں سکتا _ ایک تو رات ٹانگیں اور کمر سیدهی رکھ کر سوئیں اور دوسرا باقاعدگی سے تیراکی کریں _ قد بڑھ جائیگا _
سٹیمنا بڑهانا ہو تو تیراکی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے _ آجکل کے لڑکے بیس پچیس سیڑهیاں چڑھ کر ہی ہانپ جاتے ہیں _ اُن کا بہترین علاج تیراکی ہے _
دل اور پھیپھڑوں کی صحت کیلئ تیراکی کا جواب ہی نہیں _ تیراکی کیجئے _ دل اور پھیپھڑوں کو مضبوط بنائیے _
هارٹ بیٹ _ هارٹ ریٹ اور یا بلڈ پریشر کو نارمل پر رکھنا ہو تو تیراکی سے بہتر اور تیر بہدف اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا _ صرف پانچ سات دن تیراکی کر کہ بہترین ریزلٹ حاصل کریں _
باقاعدگی سے سوؤمنگ کرنا پورے جسم کی آٹو ٹیونگ کر دیتا اور تمام جسمانی اعضا کا آپسی ربط بہتر ہو جاتا _
ہسپتالوں کے چکر لگانے سے بہتر ہے کہ کہیں صاف ستھرے پانی کا تالاب ڈھونڈیں اور ہاتھ پیر چلا کر دو چار ڈبُکیاں لگا لیں _
تیراکی وه سرگرمی ہے جو بنده لائف ٹائم کر سکتا _