پرانا محاورہ ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہے لیکن ایک اچھی تصویر اس سے کہیں زیادہ معلومات پہنچا سکتی ہے۔ بصری رابطے سے معلومات پہنچا ایک فن ہے اور یہ شماریات کا موضوع ہے۔ بڑے ڈیٹا کا تجزیہ طاقتور مشینوں کے ذریعے ممکن ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ ٹاپک ڈیٹا ویژئیولایزیشن کا ہے اور اس کا ایک ٹول انفوگرافک ہے یعنی کہ انفارمیشن پہنچانے والی گرافک۔
اس کی ایک مثال ساتھ لگی تصویر ہے جو دنیا میں بولی جانے والی زبانوں کا نقشہ ہے۔ اگر لفظوں میں بتانا ہو کہ دنیا میں بولی جانے والی سات ہزار زبانوں میں سے زیادہ بولی جانے والی کتنی اور کونسی ہیں، یہ کہاں بولی جاتی ہیں اور اس ڈیٹا کا دنیا کے نقشے سے کیا تعلق ہے تو پورا چیپٹر پڑھنے کے بعد بھی پڑھنے والے کے ذہن میں شاید صحیح تصویر نہ بنے۔ لیکن اس ایک صفحے کو دیکھ کر یہ معلومات بہت بہتر انداز میں پہنچ جائے گی۔